92

پی ٹی آئی کے رہنماء سجادخان کا پارٹی کے کارکنوں سمیت ڈی پی او مہمند کے نامناسب رویہ کے خلاف پریس کانفرنس،

پی ٹی آئی کے رہنماء سجادخان کا پارٹی کے کارکنوں سمیت ڈی پی او مہمند کے نامناسب رویہ کے خلاف پریس کانفرنس،

مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر) پی ٹی آئی کے رہنماء سجادخان کا پارٹی کے کارکنوں سمیت ڈی پی او مہمند کے نامناسب رویہ کے خلاف پریس کانفرنس، ڈی پی او مہمند بے تاج بادشاہ بنا ہوا ہے عام متاثرہ سائلین کو اپنے دفتر میں ملاقات کی اجازت نہیں دیتے، عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد کرنے سے انکار کر تے ہے،

انضمام کے وقت وعدہ کیا گیا تھا کہ قبائلی رسم ورواج اور قوانین کا خاص خیال رکھا جائے گا،آئی جی پولیس خیبر پختونخواہ ڈی پی او مہمند کی من مانیوں کا نوٹس لیں۔ ان خیالات کا اظہار منگل کے روز مہمند پریس کلب میں حلقہ پی کے 104کے امیدوار اور پی ٹی آئی کے رہنماء سجاد خان، مشترم خان، لیاقت خان،

کمین اللہ، محمد اسلام اور دیگر لوگوں کے ہمراہ ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ڈی پی او مہمند کی نامناسب غیر اخلاقی رویہ خیبر پختونخواہ مثالی پولیس کے دامن پر بدنما داغ ہے ڈی پی او کے سخت رویہ سے عوام پولیس نظام سے بدظن ہورہے ہیں۔

ان کی نامناسب رویہ کے پی کے مثالی پولیس کے کردار پر بدنما داغ اور نئے ضم شدہ اضلاع کے عوام کے لئے مایوسی کے سوا کچھ نہیں۔ڈی پی او اپنے شاہانہ اور جارحانہ رویہ میں مثبت تبدیلی لا کر بزرگ شہریوں؛ انصاف کے متلاشی عوام اور علاقے کی رسم رواج کا خاص خیال رکھیں۔

کہ ڈی پی او فضل احمد جان نے شاہانہ رویہ اختیار کر رکھاہے۔اور نئے ضم شدہ اضلاع پولیس نظام سے ناآشنا اور عرصہ دراز سے امن اورانصاف کے متلاشی اکثر روزانہ کے بنیاد پر بلائیں جاتے ہیں۔




مگر گھنٹوں گھنٹوں کے انتظار کے بعد مایوس بیھج کرانصاف سمیت علاقے کے رسم رواج کی دھجیاں اڑادی جاتی ہیں۔انہوں نے ڈی پی او کو رویہ میں مثبت تبدیلی لانے سمیت علاقے کے رسم رواج کی پاسداری اور دہشت گردی سے متاثرہ عوام کو انصاف کے فراہمی کی اپیل کی




۔کیونکہ ان کا نامناسب اور سخت رویہ مثالی پولیس پر بدنما دھبہ سمیت نئے ضم شدہ اضلاع کے عوام کا پولیس نظام سے بدظن ہونے کے سواکچھ نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈی پی او اپنے شاہانہ رویہ میں تبدیلی لائے۔ورنہ عوامی طاقت سے سڑکوں پر نکل آئینگے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں