100

پاکستان کی عوام کشمیریوں کی قربانیوں کو نہ بھولی ہے اور نہ ہی ان کا ساتھ چھوڑا ہے،الطاف احمد بٹ

پاکستان کی عوام کشمیریوں کی قربانیوں کو نہ بھولی ہے اور نہ ہی ان کا ساتھ چھوڑا ہے،الطاف احمد بٹ

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)ممتاز حریت پسند کشمیری رہنما اور جموں وکشمیر سالویشن موومنٹ کے صدر الطاف احمد بٹ نے کہا ہے کہ کراچی میں کشمیر کیلئے جوکام ہورہا ہے اسکو دیکھ کر کشمیریوں کے نمائندہ کے طور پر مجھے اطمینان وسکون ملا ہے کہ پاکستان کی عوام کشمیریوں کی قربانیوں کونہ بھولی ہے

اور نہ ہی ان کا ساتھ چھوڑا ہے ۔وہ یہاں کراچی آرٹس کونسل میں ہیومن رائٹس کو نسل آف پاکستان کے زیر اہتمام “ادھوری بیوہ” کے عنوان سے سٹیج شو میں اظہار خیال کررہے تھے۔اس موقع پر صدر تحریک کشمیر برطانیہ راجہ فہیم کیانی ،ہیومین رائٹس کونسل کے چیئرمین جمشید خان پی ٹی آئی

کراچی کے سینئر رہنما سلیم بٹ ،کالم نگاربشیر سدوزئی ،نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر راجہ جہانگیر خان ،سینئر صحافی عقیل ترین ،شفیق بٹ ،سردار عظیم،شبیر شیخ ،شوکت کشمیری وویگر سمیت سینکڑوں لوگ موجود تھے۔الطاف احمد بٹ نے کہا کہ جو رلا دینے والی کہانی

یہاں ہر ایک خاکہ یس ٹیبل کے طور پیش کی گئی وہ کشمیر کے گھر گھر کی کہانی ہے وہاں پر کوئی ایسا گھر نہیں جہاں پر بھارتی افواج کے ہاتھوں کوئی شہید نہ ہوا ہو۔10 ہزار سے زائد خواتین کاریپ کردیا گیا 5 لاکھ سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں ۔ہمیں بتایا جائے ہم اور کتنی قربانی دیں ۔

؟کشمیر کوئی تنازعہ نہیں بلکہ کشمیریوں کی بھارت سے نفرت اورپاکستان سے محبت کی جنگ ہے ۔بھارت اسی سے چڑ کر ہمیں ظلم وتشدد کا نشانہ بناتا ہے۔وہ ہر سہولت دینے کوتیار ہے ،پاکستان جو ہمارا وکیل ہے اس نے کشمیر کیلئے کام کیا ہے وہ ہمارے ساتھ کھڑا ہے لیکن یہاں سے کوئی توانا یا عملی کام ہوتا دکھائی نہیں دیتا،یہاں سے سرینگر طاقتور پاکستان کی آواز جانی چاہیے ۔




تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ بھارتی سرکارتارکین وطن کے برطانیہ اٹلی یورپ میں احتجاجی مظاہروں سے بوکھلائی ہوئی ہے ۔دنیا آج مسئلہ کشمیر کو فلیش پوائنٹ کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ہم نے اقوام عالم کو یاد کرا دیاہے کہ اگر تنازعہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل نہ کیا گیا




تو دونوں ملکوں کے درمیان جنگ چھڑجائیگی۔کالم نگار اور کراچی آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر بشیر سدوزئی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو دو طرفہ مسئلہ قرار دیکر اسے خراب کردیاگیا ہے۔یہ فیصلہ کشمیریوں کو کرنے دیا جائے کہ انہوں نے کس کے ساتھ رہنا ہے ۔ہم نے آج تک پاکستان سے الحاق کی لڑائی لڑی ہے




۔پاکستان ہم پر اعتماد کرے اور استصواب رائے کرانے کی طرف معاملہ لیکر جائے ۔پی ٹی آئی کراچی کے سینئر رہنما سلیم بٹ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کے قریب ہے ۔بس ہمیں صحیح سمت کی ضرورت ہے




۔کشمیریوں کی پاکستان کیلئے قربانیاں کسی سی ڈھکی چھپی نہیں ہیں ۔بھارت اس تحریک کو مزید دبا نہیں سکتا ۔اس سے قبل ہیومین رائٹس کونسل آف پاکستان نے Half Widow کے حوالے سے ایک مختصر مگر رلادینے والا خاکہ پیش کیا ۔جس پر حاضرین محفل کی آنکھیں نم اور ہال “لے کر رہیں گے آزادی” کے نعروں سے گونج اٹھا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں