ضلع مہمندپااک فوج کے بیش بہا قربانیوں کے بدولت پاک افغان سرحدی علاقہ رحمت کور کلئیر قرار
ضلع مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر)ضلع مہمندپااک فوج کے بیش بہا قربانیوں کے بدولت پاک افغان سرحدی علاقہ رحمت کور کلئیر قرار. سیکورٹی فورسز نے علاقے کے ۷۶ خاندانوں کو واپس آنے کے اجازت دیدی.
تفصیلات کے مطابق اج ضلع مھمند کے پاک افغان سرحدی علاقہ رحمت کور میں پاک فوج اور سوات سکاؤٹس کے طرف سے رحمت کور کے ۷۶ متاثرہ خاندانوں کے واپسی پر پرتپاک استقبال. اس موقع پاک فوج کے بریگڈئر رؤف شھزاد،
ڈی سی مھمند افتخار عالم، ایم این نے ساجد خان، ایم پی اے عباس رحمان اور ملک جھانزیب کے علاوہ علاقے کے عمائدین سماجی و فلاحی کارکنوں کی کثیر تعداد میں شرکت.اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رؤف شھزاد کا کہنا تھا، کہ علاقے کے متاثرہ خاندانوں کی وطن واپسی پاک فوج کے قربانیوں کا نتیجہ ہے.
انہوں نے بتایا کہ عنقریب یہاں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ بھت جلد شروع کیا جائے گا جو اس اے ڈی میں شامل ہیں. اس کا کہنا تھا کہ متاثرین کے چہروں پہ مسکراہٹ دیکھ کر ہمیں حقیقی سکون ملا ہے. اس دوران ضلع مھمند کے ایم این اے ساجد خان مومند کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دوران کمپین کے سلسلے میں ہمیں جہاں آنے کے اجازت نہیں دی گئی.
لیکن پاک فوج کے لازوال قربانیوں کے بدولت اج رحمت کور امن کا گہوارہ بن چکا ہے. اور علاقہ سیر و سیاحت کے بارے بہترین اپشن ہے. انہوں نے بتایا کہ یہاں سکول، صحت اور سیر و
سیاحت کے لئے یہاں ترقیاتی کاموں میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے.پروگرام کے اختتام پر سوات سکاؤٹس اور علاقے کے عوام کے طرف سے بھترین کھانے کا بندوبست کیا گیا تھا.