105

قرآن ہمیں حجروں میں بیٹھنے کے بجائے شریعت کے پیغام کو پوری دنیا تک پہنچانے کا حکم دیتاہے،عطا الرحمن

قرآن ہمیں حجروں میں بیٹھنے کے بجائے شریعت کے پیغام کو پوری دنیا تک پہنچانے کا حکم دیتاہے،عطا الرحمن

بہاولپور( ایم اقبال انجم نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماءو سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعطا الرحمن نے کہاہے کہ قرآن ہمیں حجروں میں بیٹھنے کی بجائے شریعت کےپیغام کو پوری دنیا تک پہنچانے کا حکم دیتاہے۔

ہم چاہتے ہیں کہ اولیاءاللہکے درباروں سے امت کے اتحاد کو فروغ ملے بلکہ ملک کے دفاع کی تحریک بھیآگے بڑھے۔ کروڑوں خداﺅں کو ماننے والے ایک ہیں تو ایک خدا کو ماننے والےکیوں ایک نہیں ہوسکتے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے دفتر جماعت اسلامی میںعلماءکرام کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ڈاکٹرعطاءالرحمن نے کہا کہ قرآن کے نظام کو نافذ کئے بغیردنیا میں امن کاقیامممکن نہیں،قرآن پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے جس پر عمل پیراہوکر ہم مسائل سے چھٹکار حاصل کرسکتے ہیں،

بیرونی دشمن سے لڑنے کیلئے اپنی صفوںمیں اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اولیاءاللہ کے مزاروں سے وابستہ لاکھوںعاشقان رسول اور غلامان مصطفی مل کر باطل قوتوں کا مقابلہ اور ملک میںنظام مصطفی کا نفاذ کر سکتے ہیں۔

پاکستان جس نظریے پر بنا تھا اس کے فروغکیلئے ہمیں مل کر چلنا اور پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک اسلامی فلاحیمملکت بنانا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ حضور کی امت کو جوڑنا مقدس اور عظیم کام ہے اور مسلمانوں کے اتحاد کوتوڑنا بدترین اسلام دشمنی اور گناہ کبیرہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلام کو پھیلانے اور قیام پاکستان کی تحریک میںاولیاءاللہ اور صوفیائے کرام کا بڑا نمایاں کردار ہے۔ انہوںنے کہاکہبھارت کی پندرہ لاکھ فوج مقبوضہ کشمیر میں موجود اور ایل او سی پر کھڑیہے۔ کشمیر میں تین سو بچیوں کو اغوا کرلیاگیاہے، ہزاروں نوجوانوں کو اٹھاکر غائب کردیا گیا ہے۔

مائیں بہنیں اور بیٹیاں ہمیں پکار رہی ہیں۔کشمیرہمارے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ ہم حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہمقبوضہ کشمیر کے عوام کو آزاد کشمیر کی اسمبلی میں نمائندگی دی جائے۔لاہور ڈیکلیریشن اور شملہ معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا جائے، ایل او سیپر لگی باڑ کو گرایا جائے




اور قوم کو کشمیر کی آزادی کا ایک واضح روڈ میپدیا جائے۔تقریب سے جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے نائب امیر سید ذیشاناختر،جے یو پی کے رہنماءمفتی کاشف،جے یو آئی (س)کے




رہنماءمولانا صہیباحمد،منہاج القرآن کے رہنماءمفتی مطلوب احمد،جے یو آئی(ف) کے رہنماءقاریعبدالعزیز ،صدر مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی عبدالرزاق شائق،مولانا منظوراحمد و دیگررہنماﺅں نے بھی خطاب کیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں