64

ملک میں مزید 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، تعداد 4 ہوگئی

ملک میں مزید 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، تعداد 4 ہوگئی

کراچی(نمائندہ خصوصی)کراچی اور اسلام آباد میں مزید 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہوگئی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس کانفرنس کے دوران ملک میں مزید 2 نئے کیسز سامنے آنے کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ نئے کیسز بھی سندھ اور وفاقی علاقے میں رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد انہیں قرنطینہ میں منتقل کردیا ہے۔




گزشتہ کیسز کے حوالے سے معاون خصوصی نے بتایا کہ دونوں مریض صحتیاب ہورہے ہیں جن میں سے ایک مریض کو جلد ہی اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔

زائرین کے حوالے سے ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ منصوبہ بندی کرلی ہے کہ تفتان میں زائرین کو کیسے واپس لانا ہے، اب ہم بتدریج ایران سے زائرین کو واپس لا رہے ہیں۔




کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہ دوسرے مریض کی تصدیق
کراچی میں ایران سے آئے ہوئے ایک اور مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد شہر میں متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہوگئی۔




ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق شام 5 بجے ہوئی جس کے بعد اسے قرنطینہ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ مریض حال ہی میں ایران سے واپس پاکستان پہنچا تھا اور ایران میں ہی مریض کو کورونا وائرس کا اثر ہوگیا تھا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ مریض سے رابطے میں رہنے والے دیگر افراد کو بھی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔




خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ 2 مریضوں کی تصدیق ہوئی تھی جن میں سے ایک کیس کراچی اور اسلام آباد میں رپورٹ ہوا تھا۔

دونوں مریض حال ہی میں ایران سے پاکستان پہنچے تھے جنہیں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے تصدیق کی تھی کہ دونوں متاثرہ مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں