ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور سید علی عباس کا ڈسٹرکٹ جیل قصور کا دورہ ،
قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور سید علی عباس کا ڈسٹرکٹ جیل قصور کا دورہ ، معمولی جرائم میں ملوث4اسیران کو ذاتی مچلکہ جات پر رہا کرنے کا حکم ۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور سید علی عباس نے سول ججز منزہ عاصم اور چوہدری فراز تبسم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل قصور کا ماہانہ وزٹ کیا ۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل غلام سرور سمرا ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ملک سرفراز احمد ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل حق نواز بھی ہمراہ تھے
۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اسیران کو دیئے جانے والے کھانے کا معیار چیک کیا ۔ جیل میں مقید اسیران سے ان کے مسائل بارے میں دریافت کیا جس پر اسیران نے جیل انتظامیہ کی جانب سے دی جانیوالی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے نوعمر وارڈ ،کچن اسیران ،
خواتین وارڈ اور جیل ہسپتال کا بھی دورہ کیا ۔ جیل ہسپتال میں داخل اسیران کو دی جانیوالی ادویات اور علاج کو تسلی بخش قرار دیا ۔انہوں نے جیل میں صفائی ستھرائی اور سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل میں مقید معمولی جرائم میں ملوث 04اسیران کو ذاتی مچلکہ جات پر موقع پر رہا کیے جانے کا حکم صادر فرمایا۔