94

کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے ہدایات جاری

کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے ہدایات جاری

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر)ڈیرہ غازیخان شہر میں مانکا کینال،جنرل بس سٹینڈ،غازی پارک،بہاری کالونی سمیت چھ مقامات پر سٹی فاریسٹ کے تحت گھنی شجرکاری کی جائے گی۔کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں۔

کمشنر نسیم صادق نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ مانکا کینال کے سات کلومیٹر طویل اور چھ فٹ چوڑی تک فاریسٹیشن اسی ہفتہ شروع کردی جائے اور پندرہ روز کے اندر مکمل کرائی جائے گی

اسی طرح جنرل بس سٹینڈ کے نزدیک 80 کنال رقبہ میں چھوٹے دو پارک اور دو کینٹین کے علاؤہ دیگر خالی رقبہ،غازی پارک میں دو یونٹ کے علاؤہ نزدیکی ورک سٹیشن کینال کے ڈیڑھ کلومیٹر اور بہاری

کالونی میں 12 کنال رقبہ پر گھنی شجرکاری کی جائے گی تاکہ علاقہ کو سرسبز کرنے کے ساتھ ماحول کو خوبصورت بنایا جاسکے۔کمشنر نے چوک چورہٹہ کا معائنہ کرتے ہوئے سکول کے نزدیک غریب مکینوں کو پارک اور گلیوں کی ٹف ٹائلز کے کام کا جائزہ لیا انہوں نے کہا

کہ غریب مکینوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔کمشنر نے پل ڈاٹ کا معائنہ کرتے ہوئے ایکسیئن ہائی ویز کو عمارتیں منہدم کرنے کے خالی رقبہ کو ریت کے ذریعے فوری فلنگ کرانے کی ہدایات جاری کیں تاکہ ٹریفک کی روانی کو بہتر کیا جاسکے۔انہوں نے پل پیارے والی کے

نزدیک مانکا کینال کی ڈریسنگ کے معائنہ کے دوران کینال میں گوبر نظر آنے پر اپنے سکواڈ کو بھیج کر گوبر ڈالنے والوں کو گرفتار کرنے کیلئے بھیج دیا اور تھانے میں بند کرانے کے احکامات جاری کئے




کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر صدر کو ہدایت کی کہ وہ مقدمہ درج کرائیں۔کمشنر نے جنرل بس سٹینڈ کے نزدیک جنرل پارک کے تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے غازی پارک کا بھی دورہ کیا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں