82

نیشنل پارک لال سوہانرا میں کروڑوں روپے کی نشاندہی پراینٹی کرپشن کی ٹیم کاچھاپہ

نیشنل پارک لال سوہانرا میں کروڑوں روپے کی نشاندہی پراینٹی کرپشن کی ٹیم کاچھاپہ

بہاولپور( ایم اقبال انجم نمائندہ خصوصی) نیشنل پارک لال سوہانرا میں کروڑوں روپے کی نشاندہی پراینٹی کرپشن کی ٹیم کاچھاپہ موقع پرفرضی کام پکڑے گئے جنگلات سے کروڑوں کی لکڑی چوری کرنابھی ثابت اینٹی کرپشن حکام نے ریکارڈ قبضہ میں لے کرکاروائی شروع کردی

چھاپے کے باوجود بھی کرپٹ مافیابازنہ ;200;یاوزیراعظم پاکستان خصوصی احکامات کے تحت ملوث افسران وملازمین کی گرفتاری کاحکم دیں ۔ عوامی وسماجی حلقوں کامطالبہ تفصیل کے مطابق نیشنل پارک لال سوہانرا جنگلات سے کروڑوں روپے کی سرکاری لکڑی فروخت کرنے اوربوگس

بلوں کے ذریعے خزانہ سرکارکوبھاری نقصان پہنچانے کی نشاندہی پراینٹی کرپشن ;200;فیسرمجاہدحسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارا اور37 لاکھ روپے کاچیک کیش کرواکرہضم کرنے پر رینج ;200;فیسر نصیربخش کوموقع پرطلب کیاگیاتونئی پلانٹیشن موقع پرموجود ہی نہ تھی

مقامی لوگوں کے جانورکھاچکے تھے ۔ اس کے علاوہ ٹیم نے جب مسٹرول چیک کیاتواس پرسابق ڈی ایف اواعجاز تبسم رینج ;200;فیسرملک نصیربخش کے دستخطوں سے پاس شدہ تھاجبکہ فاریسٹ گارڈز کے دستخط ہی نہ تھے اورموقع پرکئی لکڑی چورموٹرسائیکل سوار بھی

قیمتی لکڑیاں چوری کرکے بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئے اس کے بعداینٹی کرپشن ٹیم نے تمام ریکارڈ قبضہ میں لے لے کرملوث افسران اورماتحت عملہ کوطلب کرلیاہے واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے انکشاف کیاجارہاتھاکہ محکمہ جنگلات کے فاریسٹ گارڈز بلاک ;200;فیسراوردیگرملی

بھگت کرکے جنگلات میں کھالوں کی صفائی اورمسکڈ کی کٹائی کیلئے عارضی بیلداروں کوبلاتے ہیں اورانہیں مزدوری دینے کی بجائے قیمتی لکڑی معاوضہ کے طورپردے دیتے ہیں اوران کے ناموں پرلاکھوں روپے کے بوگس بل بناکرسرکاری فنڈز خودہضم کرلیتے ہیں اوریہ سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے

یہ بھی بتایاگیاہے کہ گزشتہ دنوں موجودہ ڈی ایف او ررانامشتاق نے لاکھوں روپے کی قیمتی لکڑی چوری کرانے کے جرم میں رنیج ;200;فیسر ملک نصیرکوشوکاز نوٹس اورفاریسٹ گارڈ کومعطل بھی کردیاتھا ۔ عوامی سماجی حلقوں نے لال سوہانرا جنگلات سے کروڑوں روپے کے

درخت چوری کرنے پر وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالب کیاہے کہ وہ فوری طورپراپنے خصوصی احکامات کے ذریعے کرپشن میں ملوث افسران کو گرافتار کرائیں تاکہ کرپٹ مافیا سے قیمتی جنگل محفوظ رہ سکے ۔ اس حوالے سے رنیج ;200;فیسر ملک نصیرنے کہاکہ نئی پلانٹیشن شروع کرادی ہے اینٹی کرپشن کی پیشی تک تمام کام مکمل کرلیں گے ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں