75

ڈپٹی کمشنر شوذب سعید نے ممبر صوبائی اسمبلی صاحبزادہ گرین عباسی کے ہمراہ چوک ڈیرہ نواب صاحب کا دورہ

ڈپٹی کمشنر شوذب سعید نے ممبر صوبائی اسمبلی صاحبزادہ گرین عباسی کے ہمراہ چوک ڈیرہ نواب صاحب کا دورہ

بہاولپور( ایم اقبال انجم نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر شوذب سعید نے ممبر صوبائی اسمبلی صاحبزادہ گرین عباسی کے ہمراہ چوک ڈیرہ نواب صاحب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نیشنل ہائی ویز کے ایل پی روڈ پکی پل سے ڈیرہ نواب صاحب چوک تک 5کلومیٹر طویل سڑک کی توسیع کے کاموں کا معائنہ کیا ۔’

اس سڑک کی توسیع سے نیشنل ہائی ویز کے ایل پی روڈ سے یزمان اور ڈیراور تک جانے والے لوگوں کو بھرپور ریلیف حاصل ہو گا ۔ ڈپٹی کمشنرشوزب سعید اور ایم پی اے صاحبزادہ گزین عباسی نے ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کام اعلیٰ معیار کے ساتھ مقررہ میعاد میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر شوذب سعید نے کلین اینڈ گرین مہم کے سلسلہ میں عثمان پارک احمد پور شرقیہ میں ایم پی اے صاحبزادہ محمد گزین عباسی کے ہمراہ پودا لگایا ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ نعیم صادق چیمہ، میونسپل کمیٹی کے افسران اور سول سوساءٹی کے ممبران موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مقامی انتظامیہ نے شاندار کاوش سے خوبصورت پارک قائم کیا ہے جس سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر علاقے کو کلین اینڈ گرین بنانے میں تمام سرکاری اداروں کے افسران وسٹاف اور علاقے کے لوگ اپنا کردار ادا کریں ۔ ڈپٹی کمشنر نے ایم پی اے گزین عباسی کے ہمراہ

احمد پور شرقیہ محکمہ انہار کے ریسٹ ہاءوس میں کلین اینڈ گرین انڈیکس مہم کے تحت پودا لگایا ۔ اس موقع پر ایکسئن انہار شیخ طاہر بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پودے لگانے کے بعد ان کی نگہداشت اور آبیاری پربھی توجہ دی جائے ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں