Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

انجم عقیل خان کی سرائے خربوزہ میں سکول کی تقریب میں شرکت

انجم عقیل خان کی سرائے خربوزہ میں سکول کی تقریب میں شرکت

انجم عقیل خان کی سرائے خربوزہ میں سکول کی تقریب میں شرکت

اسلام آباد (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)انجم عقیل خان کی سرائے خربوزہ میں سکول کی تقریب میں شرکت علم کے بغیر انسان اندھیرے میں ہے.والدین اپنے بچوں پر خصوصی توجہ دیں.ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے انجم عقیل خان نے سرائے خربوزہ میں ایک نجی اسکول کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر ملک ریاض پراچہ, کرم خان, چوہدری نظار, شوکت نیازی, ساجد جذبی,اظہر حسین قاضی,اسحاق عباسی, امجد عباسی, لیڈی کونسلر گل ناز و دیگر موجود تھے.اس موقع پر سابق ایم این اے انجم عقیل خان نے کہا





کہ بچے کسی بھی قوم کے معمار ہوتے ہیں اور کل ملک و قوم کی باگ ڈور سنھبالیں گے.پرائیوٹ اسکولز سرکاری اداروں کی کمی کو پورا کرنے میں اہم رول ادا کر رہے ہیں,ان کا کہنا تھا




کہ والدین اپنے بچوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں.اس موقع پر اسکول کے بچوں نے ٹیبلو پیش کی.مہمانوں کی جانب سے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے گئے.تقریب میں علاقہ کے لوگوں اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی.




Exit mobile version