تبادلہ ہونے پر ڈی پی او اسد سرفراز کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا،
ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر) تبادلہ ہونے پر ڈی پی او اسد سرفراز کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا،تبادلے اور تعیناتی ملازمت کا حصہ ہیں دوران ملازمت خدمت کو شعار بنایا یہ بات ڈی پی او اسد سرفراز نے الوداعی تقریب کے انعقاد میں کہی ۔ تفصیلا ت کے مطابق
ڈی پی او ڈیرہ غازیخان اسد سرفراز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی تعیناتی کے دوران ہمیشہ عوام الناس کو انصاف کی فراہمی اور مظلوم کے ساتھ ظلم کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں
چھوڑی کیونکہ کامیاب ہونے کے لئے ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں کی کوشش کی وجہ سے ہی کامیابی حاصل ہو تی ہے اور آپ تمام لوگوں کی ضلع ڈیرہ غازیخان میں عوام الناس کے تحفظ کے لئے کئے گئے اقدامات کو میں سہراتا ہوں اور میں نے دن رات محنت کر کے ضلع ڈیرہ غازیخان کی عوام الناس کی خدمت کو ہمیشہ اپنا شعار بنایا
۔ڈی پی او نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان کی عوام الناس سے بہت پیار ملا اور ملازمان پولیس ڈیرہ غازیخان کو میں ہمشہ یاد کرتا رہوں گا جو پیار محبت مجھے ان لوگوں نے دیا ہے میں ان کا شکر یہ ادا کرتا ہوں
اور میں نے عوام الناس کے تحفظ اور امن و امان قائم کرنے کے لئے دن رات محکمہ کے کام کاج میں گزارکر ضلع بھر میں کرائم کو کنڑول کیا ۔اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن حفیظ الرحمان، ڈی ایس پی سرکل ہائے ، SHOsضلع ہذا ، انچارج ہائے برانچزموجود تھے۔