90

امن کا پیغام لیکر پیدل مارچ کرنے والا مقامی بزرگ شخص حاجی نوراجان پشاور پہنچ گیا

امن کا پیغام لیکر پیدل مارچ کرنے والا مقامی بزرگ شخص حاجی نوراجان پشاور پہنچ گیا

مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر)پاک افغان سرحدی دیہات تحصیل خویزئی کے علاقہ منذری چینہ سے امن کا پیغام لیکر پیدل مارچ کرنے والا مقامی بزرگ شخص حاجی نوراجان پشاور پہنچ گیا، پشاور پہنچنے پر مقامی لوگوں نے شاندار استقبال کیا، مارچ کامقصد پختونخواہ میں امن محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے

ان خیالات کا اظہار پا ک افغان سرحدی دیہات تحصیل خویزئی کے علاقہ منذری چینہ سے تعلق رکھنے والے حاجی نوراجان نے پشاور پہنچنے پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا، وہ پیر کے روز اپنے علاقہ گاؤں منذری چینہ سے علی الصبح ساڑھے چھ بجے روانہ ہوکر رات گیارہ بجے کو پشاور چارسدہ بس اسٹینڈ کے قریب حاجی میراجان کے ہوٹل کو پہنچ گیا۔




اس موقع پر مہمند کمیونٹی کے لوگوں نے پشاور پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے پیدل مارچ کا بنیاد ی مقصد پختونخواہ اور پورے ملک میں امن ومحبت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے کیونکہ پختونخواہ کے عوام نے قیام امن کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں




اور اب علاقے میں امن کی فضاء قائم ہوکر قبائلی اضلاع سمیت پورے پختونخواہ میں خوشی کی دور لوٹ آچکا ہے یہی وجہ ہے کہ اب پختو نخواہ کے عوام امن چھین اور سکون کے ساتھ اپنی زندگی گزار رہی ہے اسلئے ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنی صفوں میں اتفاق واتحاد کی فضاء کو برقرار رکھیں کیونکہ پختونخواہ میں ایک بڑے عرصے بعد امن قائم ہوئی ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں