79

میونسپل کارپوریشن کا کرپٹ مافیہ یونین کی شکل اختیار کرنے کو تیار

میونسپل کارپوریشن کا کرپٹ مافیہ یونین کی شکل اختیار کرنے کو تیار

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور)میونسپل کارپوریشن کا کرپٹ مافیہ یونین کی شکل اختیار کرنے کو تیار عملہ الیکشن کمپین میں مصروف جبکہ قصور شہر کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں میں تبدیل۔بدبو اور تعفن کے باعث شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا اورموذی امراض پھیلنے لگے۔

شہر کی سیاسی، سماجی، فلاحی اور شہری تنظیموں نے ڈپٹی کمشنر قصور، وزیر بلدیات اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لیکر اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن کا عملہ اپنی سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہو کر الیکشن کمپین چلا رہا ہے کرپٹ مافیہ خود کو مزید مضبوط کرنے کیلئے یونین بنانے میں مصروف ہے جو سائیکل پر فروٹ بچنے والے کو بھی نہیں

بخش رہے چپراسی کلرک اور کلرک افسر کے کام سر انجام دے رہے ہیں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے اس کی کمائی بھی چھین لی جاتی ہے پورے شہر میں اپنی انتخابی مہم کا ڈھول پیٹا جا رہا ہے

کرپٹ مافیہ کو یونین کی ضرورت اس وقت محسوس ہوئی جب محکمہ انٹی کرپشن قصور نے کروڑوں کی روپے کی کرپشن کی چھان بین شروع کی جس پر حسب روایت معافیہ نے شور مچایا اور احتجاج بھی کیا

اس طرح محکمہ انٹی کرپشن اور کرپٹ مافیہ کے درمیان سرد جنگ جاری رہی اور کرپٹ ٹولہ پر مقدمہ بھی درج ہواشہر میں پہلے ہی میونسپل کارپوریشن کی ناہلی اور کرپشن زبان عام اور شہر کی بدحالی کا چرچا ہے

الیکشن کمپین کے باعث قصور شہر کے مختلف علاقے بستی قادرآباد ریلوے روڈ، کوٹ فتح دین، کوٹ اعظم خان، شہباز روڈ، جناح کالونی،بلدیہ چوک، روڈ کوٹ، پرانا لاری اڈا، ڈنگی پورہ، بستی چپ شاہ،کالج روڈ، کوٹ عثمان خان، لاہوری گیٹ، گندم منڈی، دالگراں بازار، صرافاں بازار،کوٹ رکن دین خان،

دوسہرا گرا¶نڈ، موری گیٹ،کوٹ غلام محمد خان،کوٹ علی گڑھ، کوٹ قتل گڑھ، نیا بازار، بھسرپورہ، بستی صابری، سرکلر روڈ، نیشنل بنک چوک اور دیگر علاقے کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ جا بجا لگے کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں سے بدبو اور تعفن کے علاوہ مکھیوں اور مچھروں کی افزائش پورے زور شور کے ساتھ ہوری ہے جس سے شہر بھر میں موذی امراض پھیل رہے ہیں۔




پہلے ہی لوگ کرپٹ مافیہ کے ہاتھوں لٹ رہا ہے اور یونین کا قیام ان لوگوں کو مزید پاور بننے کا مکان ہے جس پر شہر کی بربادی کو کوئی بھی نہیں روک سکتا ہے شہر کی سیاسی، سماجی، فلاحی اور شہری تنظیموں نے ڈپٹی کمشنر قصور، وزیر بلدیات اور وزیر اعلیٰ پنجاب،وزیراعظم پاکستا جناب عمران خان صاحب سے فوری نوٹس لیکر اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں