Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

محکمہ ہیلتھ اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن قصور کے زیر اہتمام کرونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے آگاہی واک کا انعقاد

محکمہ ہیلتھ اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن قصور کے زیر اہتمام کرونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے آگاہی واک کا انعقاد

محکمہ ہیلتھ اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن قصور کے زیر اہتمام کرونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے آگاہی واک کا انعقاد

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور)محکمہ ہیلتھ اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن قصور کے زیر اہتمام کرونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے آگاہی واک کا انعقاد گزشتہ روز کیا گیا ۔ جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر نذیر احمد ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرمبشر لطیف ،پی ایم اے قصور کے صدر ڈاکٹر شفیق احمد شیخ ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد خالد ، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر منصور اشرف ،

اسسٹنٹ پروفیسر راشد لطیف میڈیکل کالج ڈاکٹر ثناءاللہ ، ڈاکٹر ادریس شیخ ، ڈاکٹر قمر ارشاد قریشی ، ڈاکٹر محمد اسلم ، ڈاکٹر عبدالرحمن قمر ، ڈاکٹر عبدالقادر ، ڈاکٹر حماد خالد ، ڈاکٹر نیئر خالد ، ڈاکٹر روبا یاسین ، ڈاکٹر انعم خالد ، ڈاکٹر ارم ، لیڈی ہیلتھ سپروائزرز ، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دیگر نے شرکت کی

۔اس موقع پر بتایا گیا کہ وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں کرونا وائر س سے نمٹنے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ اس سلسلے میں ڈی ایچ کیو ہسپتال قصورمیں خصوصی علاج کیلئے مرکز بنا دیا گیا ہے اس کے علاوہ مختلف دیہی مراکز صحت میں بھی علاج معالجے کیلئے خصوصی انتظامات کر دیئے ہیں

۔محکمہ صحت ضلع بھر میں متاثرہ ممالک سے آنیوالے لوگوں اور انکے اہل خانہ کی خاص طور پر سکریننگ کر رہا ہے اور ضلع بھر سے کورنا وائرس کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا ۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نذیر احمد اور پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر شفیق احمد شیخ نے عوام الناس کو پیغام دیا ہے

کہ کرورنا وائرس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے صرف اور صرف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس مرض سے بچا جا سکتا ہے ۔ کرونا وائرس کی علامات بخار ، کھانسی ، سانس لینے میں دشواری کی صورت میں فوری تشخیص و مکمل علاج کیلئے مستند ڈاکٹر ز سے رجوع کریں اور اس کے بچاﺅ کیلئے احتیاطی تدابیر اپنائیں جن میں ہاتھ صابن سے بار بار دھوئیں ، ہر وقت باوضو رہیں ،




کھانستے یا چھینکتے وقت رومال ، ٹشو پیپر ، یا کہنی سے منہ اور ناک ڈھانپ لیں ، پر ہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں وغیرہ شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماسک پہننا ہر فرد کیلئے لازمی نہیں ۔ ماسک کا استعمال صرف کھانسی یا فلو میں مبتلا افراد ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق کریں ۔




بعدازاں محکمہ ہیلتھ قصور کے دفتر سے بلدیہ چوک تک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا ۔واک کے شرکاءنے بینروز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کرونا وائس سے بچاﺅ ، علامات اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے پیغامات درج تھے ۔




Exit mobile version