کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق کی زیر صدارت نکاح خوان کا اجلاس منعقد ہوا
ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر)کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق کی زیر صدارت نکاح خوان کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان اور علماء نے شرکت کی۔کمشنر ڈیرہ غازیخان نسیم صادق نے کہا ہے
کہ نکاح خواں رائے عامہ ہموار کرنے کیلئے اہم کردارادا کرتے ہیں. میرج فنکشن ایکٹ پر عملدرآمد کیلئے نکاح خواں کردارادا کریں. ا اپنے آفس میں نکاح خواں کے نمائندہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنرنے کہاکہ شادی بیاہ اور نکاح کی تقریب میں منتظمین کو باور کرایا جائے
کہ وہ وقت اور ون ڈش کی پابندی پر عملدرآمد کریں. شادی ہال میں گنجائش کے مطابق بکنگ کرائی جائے تاکہ پارکنگ کے مسائل نہ ہوں. ہوائی فائرنگ،غیر ضروری لائٹنگ سے اجتناب برتا جائے. خلاف ورزی کی اطلاع فوری طو رپر متعلقہ انتظامیہ کو دی جائے. کمشنر نے کہا کہ علماء او رنکاح خواں کی بات کو اہمیت دی جاتی ہے
. ان کی طرف سے کی گئی بات اثر رکھتی ہے. کمشنر نے کہا کہ نکاح خواں کے جائز مسائل کے حل کیلئے اقدامات کیے جائیں گے. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان، علماء اور نکاح خواں موجود تھے.