مدارس میں تعلیم حاصل کرنیوالے طلباء وطالبات دہشت گرد نہیں ہمارے ملک کے روشن مستقبل ہے،حافظ نذیراحمدمدنی
ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر)مدارس میں تعلیم حاصل کرنیوالے طلباء وطالبات دہشت گرد نہیں ہمارے ملک کے روشن مستقبل ہے غیرمسلم مدارس بارے غلط پروپیگنڈہ پھیلا رہے ہیں ان خیالات کااظہار مدیر مرکزالمودہ الخیری شاکرٹاون حافظ نذیراحمدمدنی اور ضلعی ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث حافط خالدمحموداظہرنے مرکزالمودہ الخیری میں ختم القران تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا
حافظ نذیر احمد مدنی نے کہا اس سال 23 سے زائد بچوں سے قران حفظ مکمل کیا ان بچوں نے قران مکمل قرات کے سال ڈیڑھ سے دوسال کے عرصہ میں مکمل کیا انہوں نے بتایا اس مرکز میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم بھی دی جارہی ہیں
ضلعی ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہل حدیث حافظ خالدمحموداظہر نے کہا مدارس میں تعلیم حاصل کرنیوالے طلباء وطالبات دہشت گرد نہیں ہمارے ملک کے روشن مستقبل ہے غیرمسلم مدارس بارے غلط پروپیگنڈہ پھیلا رہے ہیں انہوں نے کہا مدارس کی مشکلات کوسمجھنے کیلئے سول سوسائٹی کااپناکردار اداکرناہوگا جوکچھ مدارس کیخلاف پراپیگنڈہ ہورہاہے یاکیاجارہاہے
ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل کوٹ چھٹہ مولاناصابرظہیرنے کہا قران کے حافظ ماں باپ کیلئے جنت کے سبب بن رہے ہیں لوگوں کوچایئے اپنی اولادوں کو قران کی تعلیم کے حصول کیلئے مدارس میں داخل کرائے بعدازاں قران حفظ مکمل کرنے والے بچوں نے اپنی قرات کے ساتھ منزل بھی اپنے اساتذہ کرام اور والدین کوسنائی۔