Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پولیس کا سماج دشمن عناصرکے خلاف کارروائیاں،عدالتی مفرورسمیت09ملزمان گرفتار،

پولیس کا سماج دشمن عناصرکے خلاف کارروائیاں،عدالتی مفرورسمیت09ملزمان گرفتار،

پولیس کا سماج دشمن عناصرکے خلاف کارروائیاں،عدالتی مفرورسمیت09ملزمان گرفتار،

بہاولپور( ایم اقبال انجم نمائندہ خصوصی )پولیس کا سماج دشمن عناصرکے خلاف کارروائیاں،عدالتی مفرورسمیت09ملزمان گرفتار،منشیات اوراسلحہ ناجائز برآمد،مقدمات درج۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر تھانہ سمہ سٹہ پولیس نے ملزم نذرمحمدسے 1290 گرام چرس،تھانہ صدریزما ن پولیس نے ملزم محمدوسیم سے320 گرام چرس جبکہ تھانہ چنی گوٹھ پولیس نے ملزم راشد علی سے 1290گرام چرس برآمدکرلی۔




پولیس تھانہ صدربہاول پورسول لائنز،عباس نگراورسٹی حاصل پورنے اسلحہ غیرقانونی کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان محمدزبیر سے پسٹل 30 بورمعہ 3 ضر ب زندہ روند،عبدالوہاب سے پسٹل 30 بورمعہ3 ضر ب زندہ روند،محمدابو بکر سے پسٹل 30 بورمعہ 5 ضر ب زندہ رونداورمحمدراشد سے پسٹل 30 بورمعہ5 ضر ب زندہ روندبرآمدکرلیے




۔تھانہ سٹی احمدپورشرقیہ پولیس نے قمار باز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمدفہیم کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے2 عدد جواء پرچیاں،ووچر بک اورداؤ پرلگی رقم650 روپے برآمدکرلی۔متعلقہ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لئے۔اسی طرح تھانہ ڈیراورپولیس نے سرقہ بالجبر کے مقدمہ میں ملوث عدالتی مفرور غلام یسین کو 14 ماہ بعد گرفتارکرلیا۔




Exit mobile version