ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹروں پر مریض کا گردہ چوری کرنے کا الزام،کمشنر نے تحقیقات کا حکم دیدیا دو روز میں رپورٹ طلب۔
ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر)ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹروں پر مریض کا گردہ چوری کرنے کا الزام،کمشنر نے تحقیقات کا حکم دیدیا دو روز میں رپورٹ طلب۔یٹ میں درد کے علاج اور انت کے لیکج کا بہانہ بنا کر ٹیچنک ہسپتال ٹراما سینٹر میں نوجوان کا گردہ چوری کر لیا۔
الٹرا ساؤنڈ کرانے پر انکشاف۔ ڈاکٹروں کا تسلیم کرنے سے انکار۔ حق نواز نامی نوجوان نے کمشنر کو دی گئی درخواست میں الزام لگایا کہ تین فروری کو اسے پیٹ میں شدید درد ہوا
تو اس نے جام پور میں اپنا چیک اپ كرایا جہاں اسے میڈیسن دینے کے بعد ڈی جی خان ٹیچنگ ہسپتال ٹراما سینٹر بھجا گیا۔ ٹراما سینٹر چیک اپ کرایا تو اسے بتایا گیا کہ تمہاری آنت میں انفیکشن ہوگیا ہے لہذا آپریشن ہوگا جس پر اسکا آپریشن کیا گیا
ہوش آنے پر اسے درد ہوا تو اسے دوبارہ پھر بیہوشی کا انجکشن لگادیا گیا۔بعدازاں ہوش آنے پر اسکے گھر والے اسے گھر لیکر گے چند دن بعد جب اسے پیٹ میں شدید درد ہوا تو اس نے ڈاکٹر کو کہا کہ اسکا الٹرا ساؤنڈ کیا جائے تاکہ درد بارے پتہ چلایا جاسکے جس پر ڈاکٹروں نے کہا
کہ ابھی آپکے ٹانکے کچے ہیں الٹرا ساؤنڈ کرانے سے آپ کو انفکشن ہوسکتا ہے مجھے شک ہوا تو میں نے اپنا الٹرا ساؤنڈ کرایا جس میں انکشاف ہوا کہ میرا ایک گردہ ہی نکال لیا گیا ہے
جبکہ میرے دوسرے گردے میں ورم تھا لہذا میں نے ان تمام ڈاکٹرز کے خلاف کمشنر نسیم صادق سے کروائی کا مطالبہ کیا ہے جنہوں نے میرا آپریشن کیا تھا جس پر کمشنر نے سی ای اؤ ہلیتھ ڈاکٹر خلیل سكهانی کو تحقیقات کا حکم دیدیا اور دو روز میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔