آزاد کشمیر میں تبدیلی کو بربادی کی طرف دھکیلنے والے بے لگام ہو گئے ہیں، نوید اعوان
اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیوروچیف اسلام آباد)رہنما پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ جہلم ویلی نوید اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مرکزی و ضلعی تنظیم پاکستان سازی کے بعد تحریک انصاف آزاد کشمیر کے خواتین ونگ کی تنظیم سازی میں بھی دیرینہ ساتھی خواتین رہنماؤں کو کھڈے لائن لگا کر منظور نظروں کو عہدے دیئے جا رہے ہیں۔
مشکل وقتوں میں جماعت کا ساتھ چٹان جیسا عزم لئیے شانہ بشانہ کھڑی رہنے والی خواتین انتہائی رنجیدہ اور کرب کا شکار ہیں۔ آزاد کشمیر میں تبدیلی کو بربادی کی طرف دھکیلنے والے بے لگام ہو گئے ہیں۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ، چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر سیف اللہ نیازی سے گزارش ہے آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کو تباہ ہونے سے بچائیں۔ پرانے اور کام کرنے والے کارکنان کو پیچھے کر کے قبضہ مافیا کونسے عزائم پورے کر رہا ہے۔
آزاد کشمیر میں کی گئی حالیہ تنظیم سازی کو ختم کرکے پارٹی منشور کے مطابق مشاورت کے بعد تمام عہدداروں کاانتخاب عمل میں لایا جائےتاکہ آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کا مستقبل تاریک ہونے سے بچایا جا سکے۔