Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ملک کے چاروں صوبوں کی ٹریفک کے جنکشن پل ڈاٹ چوک ڈیرہ غازیخان کی توسیع کیلئے ٹینڈر جاری

ملک کے چاروں صوبوں کی ٹریفک کے جنکشن پل ڈاٹ چوک ڈیرہ غازیخان کی توسیع کیلئے ٹینڈر جاری

ملک کے چاروں صوبوں کی ٹریفک کے جنکشن پل ڈاٹ چوک ڈیرہ غازیخان کی توسیع کیلئے ٹینڈر جاری

ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر )ملک کے چاروں صوبوں کی ٹریفک کے جنکشن پل ڈاٹ چوک ڈیرہ غازیخان کی توسیع کیلئے ٹینڈر جاری کردیئے گئےایک ہفتے کے اندر تعمیراتی کام شروع کر دیا جائے گا،

پل پیارے والی اور چوک چورہٹہ کی کشادگی کیلئے بھی ڈیزائن تیار کیے جار ہے ہیں، پل پیارے والی کو کشادہ کرنے کے ساتھ چاروں اطراف سلپ روڈ بنائے جائیں گے،چوک چورہٹہ پر تین اطراف میں سلپ روڈ تجویز کیے گئے ہیں،




سلپ روڈ او رکشادگی سے ٹریفک کی روانی بہتر ہونے کے ساتھ عوام اور مسافروں کو گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہنے کی اذیت سے نجات ملے گی،کمشنر ڈیرہ غازیخان نسیم صادق نے شہریوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب عوام کے مسائل کے بروقت حل کیلئے اقدامات کر رہی ہے،




ڈیرہ غازیخان شہرکے اندر ٹریفک کی روانی میں مذکورہ چوک کی تنگی اہم وجہ تھی تمام مقامات کاتفصیلی جائزہ لینے کے بعد ممکنہ حل تجویز کیاگیا جس کے تحت جلد ہی تعمیراتی کام شروع کیا جائے گا،




انہوں نے کہاکہ چوکوں کی کشادگی کیلئے نجی رقبہ اور عمارتیں خریدی جائیں گی اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر ملک محمداقبال ثاقب افضل جتوئی شہزادقدیر جنیدجتوئی امان اللہ کھوسہ عمران جتوئی تنویرصادق اور دیگر موجودتھے




Exit mobile version