Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ہزارہ کی پاک سرزمین پر عورت مارچ جیسی بےحیائی ناقابل برداشت ہے،سیدشبیرحسین شاہ

ہزارہ کی پاک سرزمین پر عورت مارچ جیسی بےحیائی ناقابل برداشت ہے،سیدشبیرحسین شاہ

ہزارہ کی پاک سرزمین پر عورت مارچ جیسی بےحیائی ناقابل برداشت ہے،سیدشبیرحسین شاہ

مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر)ہزارہ کی پاک سرزمین پر عورت مارچ جیسی بےحیائی ناقابل برداشت ہے جس نے ایسی ناپاک جسارت کی کوشش کی تو حلیہ بگاڑ دینگے سیدشبیرحسین شاہ تفصیل کے مطابق وائس چئیرمین تحریک انقلاب صوبہ ہزارہ یوتھ ایم پی اے سیدشبیرحسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا

ہیکہ لال لال میرا جسم میری مرضی اور پی ٹی ایم یہ سب ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں جن کو کچلنا اب وقت کی ضرورت بن چکا ہے حکومت وقت فوری طور پر اس لادینی فتنے کو مزید پھیل کر ناسور بننے سے پہلے جڑ سے اکھاڑ پھینکے پاکستان کی غیرت مند عوام حکومت کے اس اقدام کو سراہے گی خلیل الرحمن قمر نے 22 کروڑ غیرت مند پاکستانیوں کی ترجمانی کی ہے




عورت مارچ ایک فتنہ ہے اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں اس کی اجازت نہیں ہونی چائیے عورت کے حقوق 14 سو سال پہلے ہمارے مزہب اسلام اور ہمارے پیارے نبی آخروزمان حضرت محمدؐ نے واضع کر دئیے ہیں عورت کو دنیا میں سب سے زیادہ عزت اسلام نے دی ہے حضورؐ کی آمد سے پہلے کفارمکہ بیٹیوں کو زندہ درگود کر دیتے تھے اسلام نے انکو پہچان دی




لنڈے کے دانشور آج عورت کو ننگا کر کے اس کے حقوق کی بات کرتے ہیں جبکہ اسلام نے عورت کے لیئے پردہ جہاد سے افضل قرار دیا ہے ہزارہ اولیاء کی پاک سرزمین ہے جس پر عورت مارچ جیسے فتنے کو برداشت نہیں کیا جائے گا




انتظامیہ مانسہرہ یا ایبٹ آباد میں ممکنہ عورت مارچ کو روکے بصورت دیگر غیرت مند مرد خود روکیں گے اور پھر میرا جسم میری مرضی کی جگہ میری لاٹھی میری مرضی کا نعرہ لگے گا ۔




Exit mobile version