ثمر سراج چوہدری کی جانب سے سابق وزیر حکومت آزاد کشمیر سردار جاوید ایوب کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیوروچیف )ثمر سراج چوہدری کی طرف سے سابق وزیر حکومت سر دار جاوید ایوب کے اعزاز میں ثمر ہاؤس کراچی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور کراچی میں مقیم کشمیری کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی پروگرام میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سردار فیصل خان پیپلزپارٹی ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر۔چودھری مقبول مسلم لیگ نون آزاد کشمیر پیر سید تصدق حسین شاہ ایم کیوایم
پاکستان آصف مغل سید اقتدار حسین پی ٹی آئی سندھ سردار شوکت چودھری ثاقب نذیر چوہدری محمد فرید شان میرعظمت علی مولانا حسیب اللہ صدیق اعوان و دیگر افراد کی کثیر تعداد نے پروگرم میں شرکت کی مقررین نے نے ثمر فاؤنڈیشن کے کاموں کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے
شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین ثمر سراج چوہدری کو سیاست میں آنے کی دعوت دی جس پر ثمر سراج چوہدری صاحب نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیاپروگرام میں میڈیا نمائندگان نے بھی شرکت کی