93

انٹرنیشنل وومن ڈے کے سلسلے میں سوشل ایمپاورمنٹ تھرو ایجوکیشن اینڈ نالج کے زیر اہتمام سیمینار

انٹرنیشنل وومن ڈے کے سلسلے میں سوشل ایمپاورمنٹ تھرو ایجوکیشن اینڈ نالج کے زیر اہتمام سیمینار

مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر)مانسہرہ۔انٹرنیشنل وومن ڈے کے سلسلے میں سوشل ایمپاورمنٹ تھرو ایجوکیشن اینڈ نالج ( SEEK) کے زیر اہتمام (,Realizing women rights) کے عنوان سے ڈسڑکٹ بار ہال میں ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی و چئیر پرسن ڈیڈک مانسہرہ نوابزادہ محمد فرید تھے

جبکہ دیگر مہمانوں میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ مس سندس ارشاد ، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفئیر ملک عبدالرلشید ،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن عامر خان ایڈوکیٹ، سابق ایم پی اے ساجدہ تبسم ایڈوکیٹ،معروف دانشور و سابق ہیڈ آف پاک سٹڈی ڈیپارٹمنٹ ہزارہ یونیورسٹی ڈاکٹر عادل سیماب،معروف کالم نگار اور مذہبی سکالر عامر ہزاروی، سماجی شخصیت راج محمد عرف راجہ صاحب،

چئیر مین زکواة کمیٹی مانسہرہ ملک جبران ، کمیونٹی ڈویلپمنٹ آفیسر محمد حنیف ،سابق صدر پریس کلب مانسہرہ طاہر شہزاد تنولی ،معروف کاروباری شخصیت و سابق ناظم ٹاون شپ ملک نوید اور پروگرام آفیسر شمس الرحمان سمیت سیاسی و سماجی شخصیات صحافیوں وکلاء برادری اور ہر مکتبہ فکر کے لوگ شامل تھے۔

اس تقریب کا اہتمام مقامی سماجی تنظیم سوشل ایمپاورمنٹ تھرو ایجوکیشن اینڈ نالج نے سوشل ویلفئیر اینڈ وومن ایمپاورمنٹ ڈیپارٹمنٹ مانسہرہ کے اشتراک سے کیا ، اس تقریب میں ایم پی اے نوابزادہ محمد فرید نے وومن ڈے کے موقع پر مختلف شعبوں میں خدمات سر انجام دینے والی خواتین کے اعزاز میں ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کرنے پر SEEK آرگناِزیشن کے اگزیگٹیو ڈائریکٹر شیرافضل گوجر،

چئیر پرسن ردا خان اور وائس چئر پرسن امتیاز حسین سمیت پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی اس موقع پر انہوں نے SEEK کی مشاورت سے ضلع مانسہرہ کی خواتین کے لئیے صوبائی حکومت سے سماجی ترقی کا پیکج لانے کے لئیے اپنا کردار ادا کرنے کا اعلان کیا اور اس سلسلے میں اپنی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا،

اس موقع پر ضلعی زکواة کمیٹی کے چئیر مین ملک جبران کی طرف بیس مستحق طالبات کے لئیے ہزارہ یونیورسٹی میں ایک سال کی مکمل سکالر شپ ، یاسین اکیڈمی سکول اینڈ کالج خاکی روڈ کالج دورہا کی طرف سے پانچ یتیم بچیوں کے لئیے سکالر شپ ، ہمالہ پبلک سکول شنکیاری کی طرف سے دس یتیم و بے سہارا بچوں کے لئیے پہلی کلاس سے مکمل سکالر شپ

، دی کوئسٹ اکیڈمی کی طرف سے خواجہ سراء کمیو نٹی کے لئیے فری انگلش لینگوئج اور کمپیوٹر کورسز اور سیک کے ریفرنس سے آنے والی خواتین کے لئیے ہر کورس میں نصف فیس اور مسکان لیڈی ڈرائیونگ سکول کی طرف سے ڈرائیونگ سیکھنے والی مستحق خواتین کے لئیے خصوصی رعایتی پیکج کا اعلان کیا گیا۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور SEEK کے ایگزیگٹو ڈائریکڑ شیرفضل گوجر کے ویلکم نوٹ سے کیا گیا,




اس موقع پر ڈاکٹر پروین سیف نے اسلام میں خواتین کے حقوق ، عامر ہزاروی نے سماجی ترقی میں اجتماعیت کا کردار، ساجدہ تبسم ایڈوکیٹ نے خواتین کے سیاسی حقوق، ڈاکٹر عادل سیماب نے کسی بھی سماج میں خواتین کے لئیے تعلیم کی اہمیت، محمد حنیف نے خواتین کی سماجی ترقی اور SEEK کا کردار،




ڈی او سوشل ویلفئیر ملک عبدالرشید نے خواتین کی سماجی ترقی میں سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کا کردار، صدر بار ایسوسی ایشن عامر خان ایڈوکیٹ نے خواتین کے لیگل رائٹس ، ایڈیشنل کمشنر سندس ارشاد نے قومی ترقی میں خواتین کا کردار اور مہمان خصوصی نوابزادہ محمد فرید نے خواتین کی سماجی ترقی کے سلسلے میں صوبائی حکومت کی ترجیحات اور پالیسی پر تبادلہ خیال کیا،




اس موقع پر مانسہرہ میں مختلف شعبوں میں کام کرنے اور قومی ترقی میں کردار ادا کرنے والی خواتین کو ایوارڈ اور سرٹیفیکیٹ دئیے گئیے تقریب کا اختتام SEEK کی چئیر پرسن ردا خان کے ووٹ فار تھیکس اور اختتامی ریمارکس پر ہوا۔۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں