107

ہیڈکوارٹر غلنئی میں کرونا وائرس کے خطرات سے نمٹنے کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں تمام محکمہ کے اعلی سطح کا اجلاس

ہیڈکوارٹر غلنئی میں کرونا وائرس کے خطرات سے نمٹنے کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں تمام محکمہ کے اعلی سطح کا اجلاس

ضلع مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر)ہیڈکوارٹر غلنئی میں کرونا وائرس کے خطرات سے نمٹنے کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید سیف الاسلام کے سربراہی میں تمام محکمہ کے اعلی سطح کا اجلاس ۔اجلاس کمشنر پشاور اور ڈپٹی کمشنر مہمند افتخار عالم کے خصوصی ہدایت پر منعقد ہوا

۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حیات خان آفریدی اور محکمہ تعلیم کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جدی خان کے علاوہ مختلف محکموں کے اہلکاروں کی شرکت۔اجلاس میں ہیڈکوارٹر غلنئی ہسپتال،یکہ غنڈ،مامد گٹ،خویزئی اور پنڈیالی میں کرونا وائرس کے متاثرہ لوگوں کے لئیے سنٹرز قائم کی گئی ہے

۔جبکہ اس کے علاوہ تمام تحصیلوں میں سرکاری سکولوں اور ہسپتالوں کے علاوہ سرکاری بلڈنگ بھی زیر استعمال لایا جائنگے۔ابتک ڈسٹرکٹ مہمند ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا۔اخباری نمائندوں کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حیات خان آفریدی نے بتایا کہ پڑانگ غار تحصیل میں 25 سالہ ساکن اللہ ولد فقیر محمد سکنہ نوے کلے غیر قانونی طریقے سے ایران کے راستے ترکی جارہا تھا

وہاں سے ان کو واپس کیا۔جس معائنہ روزانہ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے تاہم اس میں کرونا وائرس موجود نہیں ہے۔حیات آفریدی کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ مہمند احتیاطی تدابیر کے بناء پر اقدامات کر رہے ہیں۔ضلع میں اب تک کوئی کیس موجود نہیں ہے لیکن عوام کو اختیاط کرنا چاہیے۔معلومات اور علاج کے لئے ان سنٹرز سے رابطہ کریں۔ تاکہ بروقت علاج ہوسکے ان کا کہنا تھا




اس وائرس سے دو فیصد اموات کا خطرہ ہے اسلئے عوام ذیادہ ہجوم میں جانے سے گریز کریں اور زکام کی صورت میں ماسک کا استعمال کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ مہمند ڈسٹرکٹ میں مختلف ڈاکٹروں کے ٹیمیں تشکیل دیا گیا ہےجس میں عام لوگوں کو کرونا وائرس،پولیو اور ڈینگی مختلف معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پیر کے دن 16 مارچ سے 5 روزہ پولیو مہم کا آغاز ہوگا




جس میں تمام اقوام کو مدد کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔مہمند میں تحصیل صافی کے علاقہ ساگی کے 70 فیصد لوگ چین اور گلگت میں تجارت کرتے ہیں جس میں سے کرونا وائرس کی خطرات کا خدشہ ہے۔مہمند ڈسٹرکٹ میں بھی کھیلوں،سکولوں اورہجوم بنانے پر پابندی عائد کردی گئی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں