137

یوسی 48 کے عوام سے کیا گیا وعدہ اسد عمر نے پورا کر دیا

یوسی 48 کے عوام سے کیا گیا وعدہ اسد عمر نے پورا کر دیا

ترنول (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر ) یوسی 48 کے عوام سے کیا گیا وعدہ اسد عمر نے پورا کر دیا.29 ملین کی لاگت سے واٹر سپلائی سکیم کا افتتاح کر دیا گیا. اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما ملک امتیاز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسد عمر نے کے ھم مشکور ہیں

کہ انہوں نے ڈہوک عباسی کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا.اس موقع پر خالد محموداعوان,خالد عباسی, ملک جابر,لطیف خان,محمد خان,بلال عباسی سردار افتخار,یوتھ کونسلر عبدالرحمان خان,گلزار خان و دیگر موجود تھے.واٹر سپلائی سکیم کی گرانٹ وفاقی حکومت جبکہ پروجیکٹ لگانے کی




زمین ملک جابر اور خالد عباسی نے خرید کر عطیہ کی.اس موقع پر ملک جابر نے کہا کہ عوام کی بھلائی کے لئے مزید زمین بھی عطیہ کرنا پڑی تو ھم حاضر ہیں.یہ صدقہ جاریہ ہے اور علاقہ کے عوام کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں