72

ملاوٹ کےخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،

ملاوٹ کےخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،

مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر)ملاوٹ کےخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،ٹول پلازہ پولیس چیک پوسٹ نے ایک مشکوک پاپڑ سے لوڈ گاڈی کو روکا اور اطلاع اسیسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شوکت سلطان کو دی

جس پر اسیسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شوکت سلطان اور اسیسٹنٹ کمیشنر ریونیو عثمان علی نے موقع پر پہنچ کر گاڑی میں لوڈ پاپڑ کے اسٹاک کو چیک کیا سوزوکی پک اپ نمبر RIW 7393 ڈرائیور ظفر عباس ولد دوست محمد ساکنہ قصور پنجاب سے ضروری کاغذات طلب کیے




جو وہ نہ پیش کر سکا مضر صحت پاپڑ کا شک ہونے پر اسیسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شوکت سلطان نے پاپڑ اسٹاک کے 15984 پیکٹ کو قبضہ میں لے کر مزید کاروائی شروع کردی ڈرایئور کے مطابق پاپڑ ہری پور کی فیکٹری سے لاے گئے ہیں




اور پیکٹ پر ہری پور کا ایڈریس موجود ہے اس موقع پر اسیسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شوکت سلطان کا کہنا تھا کہ ملاوٹ کے خلاف محکمہ خوراک اور انتطامیہ ایسی کاروائیاں جاری رکھیں گی اور اس سلسلے میں عوام اور تاجر ہمارے ساتھ تعاون کریں




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں