Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

مہمند، وزیر اعظم عمران خان کے جلسے میں شدید زخمی معمر شخص محمد حسن وفات پا گئے

مہمند، وزیر اعظم عمران خان کے جلسے میں شدید زخمی معمر شخص محمد حسن وفات پا گئے

مہمند، وزیر اعظم عمران خان کے جلسے میں شدید زخمی معمر شخص محمد حسن وفات پا گئے

مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان کے جلسے میں شدید زخمی معمر شخص محمد حسن وفات پا گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے کووزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دورے کے موقع پر کیپٹن روح اللہ شہید سپورٹس سٹیڈیم غلنئی جنگلاء ٹوٹنے کے حادثے میں 9 افرادزخمی ہو چکے تھے۔

جن میں سے ایک شدید زخمی73 سال معمر شخص محمد حسن ولد حسن خان سکنہ وجہ جورہ تحصیل حلیمزئی کوہیڈ کوارٹر ہسپتال غلنئی میں فوری طبی امداد دینے کے بعد پشاور ہسپتال منتقل کر دیاگیا

۔ جو کئی روز تک پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج رہے۔مگر پیر کے روز لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ مرحوم کا نماز جنازہ منگل کے روز 11 بجے اپنے آبائی قبرستان وجہ جورہ میں ادا کی جائیگی۔

Exit mobile version