88

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق سے افسران اور سائلین نے ان کے دفتر میں ملاقات کی

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق سے افسران اور سائلین نے ان کے دفتر میں ملاقات کی

ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر)کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق سے افسران اور سائلین نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔کمشنرنے کہا کہ شہر میں عوام کے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے افسران فیلڈ میں نکلیں اور موقع پر حل تلاش کئے جائیں انہوں نے کہا




کہ دفاتر میں بیٹھ کر مسائل کا درست تعین نہیں ہوسکتا۔صفائی اور سیوریج مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔شہر میں ڈرین،نالوں اور سڑکوں کی صفائی کیلئے دن رات ایک کرکے کام کیا جائے۔کمشنر نے سائلین کے مسائل سنے،تحریری اور زبانی درخواستوں پر احکامات بھی جاری کئے.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں