Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

قرنطینہ سینٹرز میں سہولیات کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے وزیراعظم عمران خان

قرنطینہ سینٹرز میں سہولیات کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے وزیراعظم عمران خان

قرنطینہ سینٹرز میں سہولیات کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے وزیراعظم عمران خان

ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر)قرنطینہ سینٹرز میں سہولیات کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے وزیراعظم عمران خان۔ تفصیل کےمطابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدار کی ڈی جی خان میں قرنطینہ مرکز کا دورہ کیااور ،کورونا وائرس کی سکریننگ، رہائش، کھانے پینے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات اور انتظامات کاجائزہ لیا،

اورڈیرہ میں قائم سینٹرل کمانڈ روم میں زائرین کی آمد:کورونا وائرس کی سکریننگ، رہائش، کھانے پینے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات اور انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم اور وزیراعلی نے ڈی جی خان میں قرنطینہ مرکز کا دورہ کیا

اور زائرین سے ان کی خیریت دریافت کی۔وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر قرنطینہ سینٹرز میں سہولیات کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اجلاس ہوا




جس میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔اجلاس میں پنجاب میں قرنطینہ سینٹرز میں سہولیات سے متعلق بریفنگ جبکہ بیرون ملک سے آنے والے افراد کے کرونا ٹیسٹ کے انتظامات پر گفتگو کی گئی۔وزیراعظم عمران خان کا اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا




کہ تمام ادارے اور افسران اپنی خدمات لوگوں کیلئے وقف کر دیں۔ قرنطینہ سینٹرز میں سہولیات کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے۔اس اہم اجلاس میں وزیراعلی عثمان بزدار، معاون خصوصی صحت، چیئرمین این ڈی ایم اے اور چیف سیکرٹری پنجاب سمیت اہم حکام نے شرکت کی۔زائرین نے وزیراعظم کی آمد پر خوشی اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا۔




Exit mobile version