123

چولستان کے جنگلات میں بھی درختوں کی غیر قانونی کٹائی کا دھندہ عروج پر

چولستان کے جنگلات میں بھی درختوں کی غیر قانونی کٹائی کا دھندہ عروج پر

تحصیل فورٹ عباس (ابوحمزہ ساجد تحصیل رپورٹر)فورٹ عباس مروٹ اورگردنواح میں جنگل مکاؤ مہم جاری چولستان کے جنگلات میں بھی درختوں کی غیر قانونی کٹائی کا دھندہ عروج پرتفصیلات کے مطابق ۔ مروٹ کے گرد نواح چولستان کے جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کے ساتھ ساتھ درختوں کی کٹائی کا دھندہ بھی عروج پر۔

سرِعام محکمہ جنگلات کے متعلقہ ملازمین نعیم کاہلوں بلاک افیسر اور عثمان فاریسٹ گارڈ کی ملی بھگت سے چولستان کے جنگلات کی چوری کی جا رہی ہے ..محکمہ جنگلات کے کے کماو پتر لوگوں کو بلیک میل کرنے لگے اوپر کی کمائی اوپر تک دیتے ہیں

۔سرکاری درخت بھاری رشوت کے عوض کٹوا کر دکھاوے کے لیے خانہ پوری کے طور پہ معمولی جرمانے کر کے سب اچھا کی رپورٹ بلاک افسر رینج افیسر کی ملی بھگت سے لاکھوں روپے کی قیمتی لکڑی چوری کرواتے ہیں پھر رشوت کے پیسے آپس میں تقسیم کرتے ہیں




۔مقامی صحافی ابو حمز ساجد نے وزیرِاعلی اور وزیرِاعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف وزیرِاعظم صاحب کا گرین اینڈ کلین پروگرام ہے اور دوسری طرف محکمہ جنگلات کے افسران روکنے کی بجائے کٹائی جاری ہے




۔محکمہ جگلات کے ملازمین خود چند پیسوں کی خاطر جنگلات کی کٹائی کرا رہے ہیں۔چولستان کا جنگلات ختم کردیا گیا۔ اگر جنگلات کی کٹائی کو نہ روکا گیا تو نئے درخت لگانے کا کوئی فائدہ نہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں