Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ضلع مہمند میں بھی کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات کی منظور ی دے دی

ضلع مہمند میں بھی کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات کی منظور ی دے دی

ضلع مہمند میں بھی کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات کی منظور ی دے دی

ضلع مہمند مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر)ضلع باجوڑ کے بعد قبائلی ضلع مہمند میں بھی کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات کی منظور ی دے دی گئی۔ہر قسم عوامی اجتماعات سمیت ضلع کی سب سے بڑی مال مویشی منڈی لکڑو بازار میلہ بھی بند کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر افتخار عالم نے نادرا،پاسپورٹ آفس اور دوسری سرکاری اور غیر سرکاری جگہوں پر ہجوم بنانے کے خلاف ہدایات جاری کئے ہیں۔

اسکے ساتھ ساتھ مہمند رائفلز کی جانب سے باب مہمند میں کرونا وائرس کے بارے میں پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ میں کرونا وائرس کے خلاف حکومتی اقدامات کے بعد ضلع مہمند میں بھی سخت اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیے ہیں۔ڈپٹی کمشنر افتخار عالم نے ہدایات جاری کیے ہیں

کہ ضلع مہمند کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر آنے جانے والوں کی مکمل نگرانی کی جائے۔نادرا،پاسپورٹ آفس اور دوسری سرکاری اور غیر سرکاری مقامات پر لوگوں کو ہجوم بنانے اور ہر قسم کے اجتماعات اور بازاروں میں مال مویشی منڈیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ضلع میں جو سکول اور دینی مدرسے کھلے تھے انکو فوری طور پر تا حکم ثانی بند کر دیا گیا ہے۔ضلع میں شروع ہونے والے سپورٹس گالا اور دوسری سرگرمیوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب مہمند رائفلز کی جانب سے باب مہمند پر تمام لوگوں میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے گئے جن پر کرونا وائرس سے بچاؤ کے طریقے درج ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حیات آفریدی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا




کہ ضلع مہمند میں پولیو کمپین جاری ہے اور اسکے ساتھ مرد اور خواتین کی تجربہ کار ورکرز کرونا وائرس ،ڈینگی اور پولیو سے مطعلق گھر گھر جاکر معلومات اور آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے ضلع مہمند کے عوام سے کرونا،پولیو اور ڈینگی جیسی خطرناک بیماریوں سے بچاؤ مہم میں بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے۔




Exit mobile version