83

خان بہادر خان کو اسد عمر نے این ایچ اے کا کوآرڈینیٹر مقرر

خان بہادر خان کو اسد عمر نے این ایچ اے کا کوآرڈینیٹر مقرر

اسلام آباد (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)خان بہادر خان کو اسد عمر نے این ایچ اے کا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا. این ایچ اے کے این اے54 کے مسائل خان بہادر دیکھیں گے.اس موقع پر خان بہادر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسد عمر کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمیں یہ ذمہ داری دی ہے.




انکا کہنا تھا کہ این ایچ اے کے حوالے سے حلقہ کے عوام کو بہت سے مسائل در پیش ہیں ان مسائل کے حل کیلئے اپنی توانائیاں خرچ کریں گے.خان بہادر کا کہنا تھا کہ جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات,تجاوزات اور روڈ کی ٹوٹ پھوٹ اس وقت کے اہم مسائل ہیں جنکا جلد تدارک ضروری ہے. اسد عمر نے ہمارے اوپر جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں