108

کورونا وائرس آئی جی سندھ کی 4 سے زیادہ لوگوں کے جمع ہونے پر کارروائی کی ہدایت

کورونا وائرس آئی جی سندھ کی 4 سے زیادہ لوگوں کے جمع ہونے پر کارروائی کی ہدایت

 سندھ(نمائندہ خصوصی)انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سندھ مشتاق مہر نے کورونا وائرس کے روک تھام کے لیے 4 یا اس سے زائد افراد کے جمع ہونے پر کارروائی کی ہدایت کردی۔

آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ گاڑیوں، سڑکوں اور دیگرمقامات پر 4 سے زیادہ لوگ اکھٹے نہ ہوں، اگر حکم کی خلاف ورزی کی گئی تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وباء کے خلاف پہلا اور بنیادی قدم عوام کی نقل وحمل کو محدود کرنا ہے لہٰذا عوام اپنی نقل و حمل کو کم سے کم رکھیں اور غیرضروری میل جول، اجتماعات اور رابطوں سے اجتناب کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ نقل وحمل پر پابندی سے متعلق پولیس کو واضح ہدایات دے دی ہیں۔




قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عوام سے اپیل کی تھی کہ آئندہ 3 روز تک گھروں پر رہیں اور میل جول سے اجتناب برتیں۔




خیال رہے کہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبہ سندھ ہے جہاں ایک مریض انتقال کرچکا ہے اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 249 ہے۔

پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 478 ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں