80

حکومت پنجاب کے ایس ا و پیز او رہدایا ت پر سو فیصد عملدرآمد کرایاجائے گا، نسیم صادق

حکومت پنجاب کے ایس ا و پیز او رہدایا ت پر سو فیصد عملدرآمد کرایاجائے گا، نسیم صادق

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر)کمشنرڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں حکومت عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے.مل کر کام کرنے سے قلیل وقت میں مثبت نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں. انہوں نے یہ بات گزشتہ شب چیف سیکرٹری کی زیر صدارت ویڈیو لنک کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ایس ا و پیز او رہدایا ت پر سو فیصد عملدرآمد کرایاجائے گا. ہر انسانی جان قیمتی ہے جس کے تحفظ کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے. کمشنر نے کانفرنس کے بعد چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ حکومت کی طرف سے دیئے گئے

اہداف اپنی نگرانی میں بروقت پورے کریں.کامیابی کے علاوہ ہمارے پاس کوئی اور آپشن نہیں ہے. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اوردیگر موجود تھے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں