96

پاکستان میں بین الاقوامی فضائی آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ

پاکستان میں بین الاقوامی فضائی آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ

کراچی(نمائندہ خصوصی)کراچی حکومت نے آئندہ دو ہفتے تک ملک میں بین الاقوامی فضائی آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پابندی کا اطلاق ہفتہ 21 مارچ شب 8 بجے سے ہوگا۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ مسافروں کو پیش آنے والی دشواریوں کے لیے معذرت خواہ ہیں مگر پرہیز علاج سے بہتر ہے، مزید معلومات اور بکنگ کے تبدیلی کے لیے پی آئی اے کال سنٹر سے رابطہ کریں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اس دوران پی آئی اے کی اندرونِ ملک پروازیں جاری رہیں گی۔

مشیر قومی سلامتی کی پریس کانفرنس
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے بتایا کہ آج سے دو ہفتے یعنی 4 اپریل تک بین الاقوامی پروازیں پاکستان نہیں آسکتیں، حکومتی فیصلے کا اطلاق آج رات 8 بجے سے ہوگا۔




معید یوسف نے مزید بتایا کہ پابندی میں پسنجر چارٹر اور پرائیوٹ پروازیں شامل ہیں تاہم سفارت کار اور کارگو کے جہازوں کو پاکستان میں آنے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے تحت صوبوں کےدرمیان انٹر سٹی بس سروسز بند کردی گئی ہے جبکہ ریلوے نے 34 ٹرینیں بھی معطل کردی ہیں۔




پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 500 سے تجاوز کرگئی ہے اور اب تک ملک بھر میں تین ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں