ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کی کاروائی چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام ،
ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کی کارواٸ چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام ، بین الضلاعی چیک پوسٹ پل 22 ہزار پر لاکھوں مالیتی چرس سمیت ملزم گرفتار۔محمد آصف چانڈیہ ASI انچارج پوسٹ پل 22 ہزار اور دیگر ٹیم ممبران نے کاروائی کرتے ہوئے
ایک مشکوک کار بارنگ سفید ٹیوٹا کرولا سے منشیات فروش محمد رمضان ولد میرا جان قوم پٹھان سکنہ پشین صوبہ بلوچستان کے قبضہ سے ڈیڑھ من چرس برآمد کر لی۔ملزم محمد رمضان نے چرس کو کار کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ تونسہ صدر میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
اس موقع پر ڈی ایس پی تونسہ سعادت علی کا کہنا تھا کہ ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے نظام کو سخت کر دیا ہے۔معاشرے کے ناسور منشیات جیسے مکروہ دھندہ میں ملوث منشیات سمگلر کے ناپاک ارادوں کو ناکام بناۓ جاۓ گا۔
انہوں نے کہا کہ ڈی پی او اختر فاروق کے ویژن کے مطابق ضلع کو جراٸم پیشہ عناصر سے پاک کرنا ہے۔کرائم سے پاک معاشرہ اور کرائمنل اشخاص کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔