Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ترنول میں ڈاکووں کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ,ایک پولیس اہلکار اور ایک ڈاکو زخمی,

ترنول میں ڈاکووں کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ,ایک پولیس اہلکار اور ایک ڈاکو زخمی,

ترنول میں ڈاکووں کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ,ایک پولیس اہلکار اور ایک ڈاکو زخمی,

ترنول (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر ) ترنول میں ڈاکووں کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ,ایک پولیس اہلکار اور ایک ڈاکو زخمی,دو ڈاکو گرفتار ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی جبکہ ایک ڈاکو شدید زخمیتفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار دامن کوہ روڈ پر معمول کی چیکنگ پر تھےکہ دوران چیکنگ انہوں نے ایک موٹرسائیکل سوار کو روکا جس سے پسٹل برآمد ہوا
اور پولیس نے گرفتار کر لیا. ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ وارداتیں کرتے ہیں.پولیس ٹیم گرفتار ملزم کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے ترنول کے علاقہ ڈھوک عباسی پہنچ گئی.پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی ٹیکسی میں موجود ملزمان نے فائرنگ کردی





ملزمان کی فائرنگ سے ان کا اپنا ساتھی اور ایک پولیس جوان زخمی ہوگئےدونوں زخمیوں کو پمز منتقل کردیا گیا.پولیس کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو ڈاکووں کو گرفتار کرلیا





گرفتار ڈاکووں سے اسلحہ، ایک گاڑی اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا.پولیس کے مطابق ملزمان کا یہ ایک افغان ڈکیت گروہ ہے جو مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتا تھا.افسران نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے




Exit mobile version