پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 777تک پہنچ گئی
ترنول (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر )پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 777تک پہنچ گئی.5 افراد موت کے منہ میں جا پہنچے.
پاکستان کے تین صوبوں پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں اتوار کو کورونا وائرس کے 115 نئے مریض سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد777 ہو گئی ہے۔
اتوار کو سب سے زیادہ 70 مریض پنجاب میں سامنے آئے جہاں اب متاثرین کی کل تعداد 222 تک پہنچ گئی ہے۔پنجاب کے محکمۂ صحت کے مطابق مثاثرین میں سے 153 ایران سے آنے والے زائرین ہیں
جبکہ ان کے علاوہ لاہور میں 36، گوجرانوالہ میں چار، گجرات اور جہلم میں تین، تین، راولپنڈی میں دو جبکہ ملتان میں ایک مریض موجود ہے۔