96

کمشنر ڈیرہ نسیم صادق نے قرنطینہ سنٹرز کا دورہ کیا

کمشنر ڈیرہ نسیم صادق نے قرنطینہ سنٹرز کا دورہ کیا

ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر)کمشنر ڈیرہ نسیم صادق نے قرنطینہ سنٹرز کا دورہ کیا. انہوں نے زائرین کو فراہم کی جانے والی روزمرہ اشیاء کا جائزہ لیتے ہوئے انتظامی افسران کو زائرین کی بہتر دیکھ بھال کی ہدایا ت جاری کیں. کمشنر نے کہاکہ زائرین کو حفظان صحت کے مطابق تین وقت کا کھانا دیا جارہا ہے اور ماہرین کی سفارشات کو سامنے رکھتے ہوئے متوازن غذا دی جاتی ہے

جو وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے ساتھ ساتھ غذائی کمی کو پورا کرے گی. انہوں نے کہاکہ مرد، خواتین اور بچوں کی روز مرہ ضرورت کی اشیاء بھی ان کے کمروں تک پہنچائی جا رہی ہیں جن میں صابن، ٹوتھ پیسٹ، کھجور، کشمش، دودھ، چائے کی پتی، سرف، ٹراؤزر، شرٹ، ٹشو پیپرز، بھنے ہوئے چنے،




ماچس، مچھر مار کوئل، ڈسپوزایبل برتن، شیو کا سامان، ریزر، پیمپرز اور دیگر اشیاء شامل ہیں. کمشنر نے کہاکہ زائرین کی دیکھ بھال پر مامور عملہ کو بھی حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایات کی گئی ہیں اور حکومت پنجاب کے مقرر کردہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کرایا جا رہا ہے. انتظامیہ کی طرف سے فراہم کردہ سہولیات پر زائرین اور فیمیلیز مطمئن ہیں.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں