ڈیرہ غازی خان کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے سپرے مہم جاری
ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان شہر کی شاہراہوں اور ٹیچنگ ہسپتال کی عمارتوں پر کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے جراثیم کش محلول کا سپرے کرایا گیا۔
چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید نے نگرانی کی چیف آفیسرنے کہا کہ کمشنر نسیم صادق کی زیر نگرانی ڈیرہ غازی خان شہر اور ٹیچنگ ہسپتال میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے سپرے مہم جاری ہے۔
کارپوریشن،فائربریگیڈ،ریسکیو اور دیگر محکموں کی بھاری مشینری کے ذریعے جراثیم کش محلول کا سپرے کیا گیا تاکہ کہ عوام کو کرونا وائرس سے بچایا جاسکے انہوں نے کہا کہ کمشنر نسیم صادق کرونا وائرس کے حوالے سے تمام محکموں کی کارکردگی کو مانیٹر کر رہے ہیں
انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے آپ کو گھروں تک محدود رکھیں تاکہ حفاظتی اقدامات بروقت مکمل کرنے کے ساتھ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو احسن طریقے سے روکا جا سکے.