Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

لیاقت پور کے گردونواح میں شدید بارش مکانوں کی چھتیں گر گئیں کھڑی فصلیں تباہ

لیاقت پور کے گردونواح میں شدید بارش مکانوں کی چھتیں گر گئیں کھڑی فصلیں تباہ

لیاقت پور کے گردونواح میں شدید بارش مکانوں کی چھتیں گر گئیں کھڑی فصلیں تباہ

لیاقت پور (محمد ظفر اقبال سٹی رپورٹر لیاقت پور)لیاقت پور کے گردونواح چنی گوٹھ،مہند شریف،کوٹلہ خیرے خاں،ترنڈہ گورگیج،ترنڈہ محمد پناہ،ٹھل حمزہ،جندوپیرکمال میں شدید بارش کے ساتھ ژ الہ باری ہوئی جس کا وزن تقریباً ایک پاؤ کے قریب ہے جس کی وجہ سے مکانوں کی چھتیں گر گئیں
کھڑی فصلیں تباہ بستی عبداللہ کھوجی کے رہائشی محمد افضل لبانہ کی بیٹی چھت کی ٹائم گرنے سے زخمی ہو گئی،بستی سولنگی کے رہائشی فدا حسین لاہوری زخمی ہوگیا،کئی گھروں کی چھتیں،چاردیواریاں گرگئیں اسی طرح ملانوالی،بستی ابڑا،بستی کھنوارہ،بستی اللہ بخش،بستی لعل خاں،بستی بلوچاں،بستی خدابخش،بستی لقمان،بستی غفور،بستی عباسیاں،
بستی چاچڑاں،بستی نائیچاں کے علاوہ کئی بستیوں میں پختہ مکانات کی چھتیوں کے ٹائل ٹوٹ گئے،




کچے مکانات اور متعددچاردیوایاں بھی گر گئیں مویشی پالنےوالوں کو بھی شدیدپریشانی کا سامنہ ہے مویشیوں کاچارہ بھی ژ الہ باری کی وجہ سے ختم ہوگیا لاک ڈائون کی وجہ سے پہلے غریب لوگ روزی روٹی کے لئے پریشان ہیں اب جانوروں کے لیے بھی شدیدپریشانی میں مبتلا ہیں




Exit mobile version