87

صوبائی حکومت خیبرپختونواہ کی جانب سے 29 مارچ تک صوبہ بھر میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ

صوبائی حکومت خیبرپختونواہ کی جانب سے 29 مارچ تک صوبہ بھر میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ

مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر)مانسہرہ پولیس۔کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئیے صوبائ حکومت خیبرپختونواہ کی جانب سے 29 مارچ تک صوبہ بھر میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکومتی فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنانےکے لئیے ضلعی پولیس مانسہرہ اپنے تمام تروسائل برؤۓ کار لا رہی ہے۔
42 مختلف مقامات پر آگاہی مہم (Awareness compaign) کےدوران کل 1233 افرادکو کرونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے احتیاطی تدابیروں سے آگاہ کیا۔ضلع مانسہرہ میں کل 521 ہوٹلز ، 16 شادی ہالز ، 440 باربرز شاپس(حمام) ، 45 بیوٹی پارلرز ، 09 پارکس ،16سیاحتی مقامات ، 13 داخلی اور خارجی راستے ، 14گراونڈز ، 38 بس اڈے ، 2593 سرکاری و نیم سرکاری سکولز ، 41 ہوسٹلز اور 41728 دوکانیں موجود ہیں جو کہ مکمل طور پر بند رہی

۔ تاہم خلاف ورزی کرنے والے 06 ہوٹلزمالکان اور 03 دوکانداروں کے خلاف قانونی کاروائ عمل میں لائ گئ۔





اسی طرح دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر 10 افراد کے خلاف 188ppc کےتحت مقدمات درج کرکے 10 افراد کوگرفتار کیا گیا۔





ڈی۔پی۔او مانسہرہ صادق بلوچ نے ضلع مانسہرہ کےتمام ایس۔ایچ۔اوز صاحبان کوحکم دیا ہے کہ حکومتی احکامات پر عملدرآمد کروانے کے لئیے اپنے تمام تر وسائل بلاتفریق استعمال کرتے ہوۓ حکومتی رٹ کوقائم کریں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف موقع پر ہی قانونی کاروائ عمل میں لائیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں