Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنا ہر شہر ی کی ذمہ داری ہے ‘ڈپٹی کمشنر قصور حنا ارشد

کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنا ہر شہر ی کی ذمہ داری ہے ‘ڈپٹی کمشنر قصور حنا ارشد

کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنا ہر شہر ی کی ذمہ داری ہے ‘ڈپٹی کمشنر قصور حنا ارشد

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور)قائمقام ڈپٹی کمشنر قصور حنا ارشد نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنا ہر شہر ی کی ذمہ داری ہے ‘ عوام الناس حکومتی احکامات پر عمل کریں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں ‘ضلعی انتظامیہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال اور شہرمیں لاک ڈاﺅن کا جائزہ لینے کے حوالے سے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ قائمقام ڈپٹی کمشنر قصور حنا ارشد نے کہا




کہ شہریوں کے تحفظ کیلئے پنجاب حکومت کی طرف سے لاک ڈاﺅن کے احکامات پر پاک فوج اور پولیس کیساتھ ملکر ضلع بھر میں عملدرآمد کو سو فیصد یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے آپ کو اور اپنے پیاروں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کیلئے




احتیاطی تدابیر پر سوفیصد عملدرآمد کو یقینی بنائیں کیونکہ ہم سب نے ملکر کورونا کے خلاف جاری جنگ کو جیتنا ہے ۔ قائمقام ڈپٹی کمشنر قصور نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر اور قومی مفاد میں ضلع بھر کے بازار ، شاپنگ مال ، نجی اور سرکاری ادارے ، پبلک ٹرانسپورٹ ، ریسٹورنٹ ، پارکس ، مزارات اور سیاحتی مقامات 6اپریل صبح 9بجے تک مکمل طور پر بند رہیں گے




اس لئے ان ایام میں شہری بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ کریانہ سٹور ، پھل اور سبزی منڈیاں ، بیکریاں ، میڈیکل سٹور ،




ادویات و اشیائے خورونوش بنانے اور سپلائی کرنیوالی فیکٹریاں اور کارخانے طبی آلات اور ضروری سازو سامان تیار کرنے والی فیکٹریاں کھلی رہیں گی ۔ انہوں نے عوام الناس سے پر زور اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے حفاظتی تدابیر اپنائیں اور صاحب ثروت اور مخیر حضرات اپنے ارد گرد رہنے والے ضرورت مند افراد کی دل کھول کر مدد کریں ۔




Exit mobile version