87

علاقہ تھانہ درخواست جمال خان میں ظالم درندہ باب نے اپنی ہی بیٹی بعمر 7/8 سال کو گندم کی فصل سے سٹے توڑنے پر گلا دبا کر قتل

علاقہ تھانہ درخواست جمال خان میں ظالم درندہ باب نے اپنی ہی بیٹی بعمر 7/8 سال کو گندم کی فصل سے سٹے توڑنے پر گلا دبا کر قتل

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر) علاقہ تھانہ درخواست جمال خان میں ظالم درندہ باب نے اپنی ہی بیٹی بعمر 7/8 سال کو گندم کی فصل سے سٹے توڑنے پر گلا دبا کر قتل کر دیا۔اطلاع پر پولیس تھانہ درخواست جمال خان نے بروقت پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق قاسم ولد خیر محمد قوم چانڈیہ نے اپنی بیٹی پروین بی بی بعمر 7/8 سال کو بے دردی سے گلا دبا کر قتل کر دیا۔

پولیس تھانہ درخواست جمال خان نے ملزم قاسم چانڈیہ کو گرفتار کر لیا ہے۔لاش کو قبضہ پولیس میں لیکر پوسٹ مارٹم کرایا جا رہا ہے۔ابتداٸ اطلاع کے مطابق ملزم قاسم چانڈیہ نے اپنی بیٹی کو گندم کی فصل سے سٹے توڑنے پر گلا دبا کر قتل کیا ہے۔جبکہ گرفتار ہونے والے ملزم کے خلاف مزید قانونی کارواٸ جاری ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں