79

کورونا وائرس اقدامات کو بہتر بنانے کیلئے میٹرو پولیٹن کے زیر اہتمام شہر کی صفائی کا کام شروع

کورونا وائرس اقدامات کو بہتر بنانے کیلئے میٹرو پولیٹن کے زیر اہتمام شہر کی صفائی کا کام شروع

ترنول (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)کورونا وائرس اقدامات کو بہتر بنانے کیلئے میٹرو پولیٹن کے زیر اہتمام شہر کی صفائی کا کام شروع کر دیا گیا.ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے صفائی آپریشن میں معاون کے طور پر شریک تھے
مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے صفائی آپریشن کی نگرانی کی.اس موقع پرڈپٹی میئر سید ذیشان نقوی اور ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات بھی موجودتھے.پہلے مرحلے میں پمز اسپتال، بارہ کہو، پناہ گاہیں،

اہم شاہراہوں پر کلورین سے صفائی ہوگی،مئیر اسلام آباد کے مطابق آپٖریشن میں ایم سی آئی فائر، واٹر سپلائی،ماحولیات کا عملہ اور گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں ،دوسرے مرحلے میں شہر کی




دیگر شاہراہیں، مارکیٹوں کو صاف کیا جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے کے دوران دو مرتبہ اہم حساس علاقوں کی صفائی ہوگی،ڈپٹی میئر سید ذیشان نقوی کے مطابق دیہی علاقوں میں بھی صفائی آپریشن کو بڑھایا جائے گا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں