ایران سے آنے والے زائرین کی ان کے گھروں کو واپسی خوش آئند ہے، نسیم صادق
ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر)کمشنر ڈیرہ ڈویژن نسیم صادق نے کہا ہے کہ ایران سے آنے والے زائرین کی ان کے گھروں کو واپسی خوش آئند ہے زائرین کی دیکھ بھال اور سہولیات کی فراہمی کیلئے ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ ڈیرہ غازیخان نے ہر ممکن کردارادا کیا جس کیلئے وہ ہر ممبر کے شکرگزار ہیں.
انہوں نے یہ بات گزشتہ روز دانش سکول کے معائنہ کے دوران کہی. انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجا ب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان نے ایران سے آنے والے زائرین کو سب سے پہلے خوش آمدید کہا
اور انہیں مہمان سمجھتے ہوئے ہر ممکن سہولیات فراہم کر نے کے ساتھ روز مرہ ضروریات پوری کیں. کمشنر نسیم صادق نے کہاکہ مشکل اور مصیبت کی گھڑی میں زائرین نے صبر،
تحمل اور برداشت کی مظاہرہ کیا جس پر وہ انہیں بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں. کمشنر نے ڈویژنل انتظامیہ اور عوام سے کہاکہ وہ زائرین کے ساتھ ساتھ اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں غیر ضروری طو رپر گھر وں سے باہر نہ نکلا جائے.
دفعہ 144کی خلاف ورزی او رلاک ڈاون پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی. انہوں نے کہاکہ پابندیوں کا مقصد ہرقیمتی انسانی جان کو کورونا وائرس سے بچانا ہے. صحت مند معاشرہ کی تشکیل کیلئے ہرفرد کو کردارادا کرنا ہو گا.