حالیہ ہونے والی شدید بارش اور ژالہ باری سے موضع ڈھائے والا،موضع لالو نائیچ میں شدید تباہی مچ گئی
جندوپیر کمال (محمد ظفر اقبال سٹی رپورٹر لیاقت پور)حالیہ ہونے والی شدید بارش اور ژالہ باری سے موضع ڈھائے والا،موضع لالو نائیچ میں شدید تباہی مچ گئی سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی گندم کی تیار فصلیں اور جانوروں کے لیے چارہ مکمل طور پر تباہ درجنوں مکانات کی چھتیں،چاردیواریاں بھی گر گئیں
ان مواضعات میں بسنے والے لوگوں کی اکثریت محنت کشوں اور چھوٹے زمینداروں کی ہے جن کا کل اثاثہ گندم کی تیار فصل تھی جو کیہ مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے ایک تو پہلے لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب محنت کشوں اور چھوٹے کسانوں کے چولہے بند تھے رہی کسر طوفانی بارش اور ژالہ باری نے پوری کر دی ان علاقوں کے لوگوں نے اپنی فصلوں کی کاشت کے لیے نجی مائیکرو فنانس بینکوں سے چھوٹے چھوٹے قرضے لے رکھے تھےان بینکوں نے یہ قرضے تقریباً 40پرسنٹ سود پر دیئے ہوئے ہیں
اب لاک ڈاؤن اور طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کی وجہ سے علاقہ مکینوں کے گھروں میں نوبت فاقوں تک جا پہنچی ہے ایسے وقت میں نجی مائیکرو فنانس بینک کے ملازمین اقساط کی رقم لینے کیلئے غریبوں کو تنگ کرنے لگےہیں گالم گلوچ ،توتکرار روز مرہ کی بات ہے کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر بند ہونے کے باوجود رقم وصولی کا عمل جاری ہے اہل علاقہ ندیم شریف،محمدعمران،محمد اسماعیل بھٹی،لیاقت علی،محمداسلم،محمدعاشق،محمدخادم،عبدالستار،محمدظفراقبال،محمدطاہراجمل،محبوب احمد،محمدحنیف،محمدلطیف،اللہ بچایا،حبیب مصطفیٰ،ریاض احمد،محمدصدیق،سمیع اللہ،محمد حنیف خاں،محمد خالد و دیگر غریب محنت کش افراد کی وزیراعلی پنجاب،عثمان خاں بزدار،گورنر پنجاب چوہدری غلام سرور،وزیراعظم پاکستان عمران خان سے فریادہے کہ وہ مائیکرو فنانس بینکوں کے قرضہ جات معاف کریں
کیوں کہ جو محنت کش یومیہ اجرت حاصل کر کے اہلخانہ کی کفالت کر رہے تھے اب کام نہ ہونے سے نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے اور ان کا واحد سہارہ گندم کی تیار فصل جو طوفانی بارشوں اور ژالہ باری سے مکمل تباہ ہو چکی ہے
ان کے قرض کہاں سے اداکریں اس کی ساتھ زرعی ایمرجنسی کے تحت چھوٹے کسانوں اور محنت کشوں کی مالی معاونت کی جائے تاکہ ان حالات سے دل برداشتہ محنت کش اپنے اہل وعیال کو دو وقت کی روٹی کھلاسکیں