71

ضلع ڈیرہ غازی خان میں روزانہ آٹا کا کوٹہ سولہ ہزار سے بڑھاکر 19000 تھیلے کردیا ، طاہر فاروق

ضلع ڈیرہ غازی خان میں روزانہ آٹا کا کوٹہ سولہ ہزار سے بڑھاکر 19000 تھیلے کردیا ، طاہر فاروق

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق ضلع میں فوڈ چین کی سپلائی بحال رکھنے کے لئے خود متحرک ہوگئے انہوں نے مختلف مارکیٹس کا معائنہ کرتے ہوئے آٹا اور روزمرہ اشیاء کی دستیابی اور نرخ کو چیک کیا اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں روزانہ آٹا کا کوٹہ سولہ ہزار سے بڑھاکر 19000 تھیلے کردیا گیا ہے اور ضلع میں کہیں بھی آٹے کی کوئی قلت نہیں ہے انہوں نے آٹا کی موجودگی اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں آٹا اور روزمرہ اشیاء وافر مقدار میں موجود ہیں اور کسی کو ذخیرہ اندوزی نہیں کرنے دی جائے گی انہوں نے عوام سے بھی کہا




کہ وہ پریشان نہ ہوں اور افراتفری میں زیادہ مقدار میں آٹا نہ خریدیں۔انتظامیہ عوام کی ہر ضرورت کا خیال رکھنے کےلئے موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک کے گوداموں میں گندم وافر مقدار میں موجود ہے




اور فلور ملز مالکان کو پابند کردیا گیا ہے کہ وہ کوٹہ کے تحت آٹا تیار کرکے سیل پوائنٹس اور مارکیٹس میں فراہم کریں گے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فلورمل سے کوٹہ کے تحت روزانہ آٹا کے 19000 تھیلے تیار کرکے ضلع کی مارکیٹوں میں بھجوائے جا رہے ہیں اور نرخ کی بھی نگرانی کی جارہی ہے ڈپٹی کمشنر نے محکمہ فوڈ کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کریں اور آٹا کی وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنائیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں