65

گلی ،محلہ، شہر، ضلع اور ملک کو کورونا وائرس سے محفوظ کرنے کے لئے ہر شہری کو کردار ادا کرنا ہوگا، نسیم صادق

گلی ،محلہ، شہر، ضلع اور ملک کو کورونا وائرس سے محفوظ کرنے کے لئے ہر شہری کو کردار ادا کرنا ہوگا، نسیم صادق

ڈیرہ غازی خان(محمد فیض سٹی رپورٹر)کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے کہا ہے کہ گلی ،محلہ، شہر، ضلع اور ملک کو کورونا وائرس سے محفوظ کرنے کے لئے ہر شہری کو کردار ادا کرنا ہوگا اپنے اردگرد کے ماحول اور ہمسایوں پر نظر رکھی جائے۔بیرون ممالک اور دیگر صوبوں سے آنے والوں کی نشاندہی کی جائے تاکہ ان کے نمونے لے کر تسلی کی جائے کہ انہیں خدا نخواستہ کرونا وائرس تو نہیں۔

کمشنر نے کہا کہ حکومت کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاہم خوف کی وجہ سے لوگ رضاکارانہ طور پر اپنے آپ کو محکمہ صحت کے پاس نہیں جا رہے جو سب سے زیادہ تشویشناک ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اور ٹیموں کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ عوام کی عزت و تکریم کا خیال رکھیں انہیں دیگر لوگوں کے سامنے تماشہ نہ بنایا جائے




۔کمشنر نے کہا کہ ہر انسان کو محفوظ کرنے سے ہی ہم سب وائرس سے بچ سکتے ہیں کیونکہ کورونا وائرس ایک سے دوسرے صحت مند انسان کو متاثر کرسکتا ہے۔ کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ قرنطینہ سنٹرز میں گھر جیسا ماحول فراہم کرنے کے ساتھ روزمرہ ضروریات فراہم کی جارہی ہیں عوام اپنے گھر کے اندر بھی قرنطینہ مرکز بنا کر خود اور گھر والوں کو کرونا وائرس سے محفوظ بناسکتے ہیں کیونکہ احتیاط ہی علاج سے بہتر ہے۔ کمشنر نسیم صادق نے کہا




کہ عوام میں خوف کے بجائے آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔حکومت کرونا کے خلاف جنگ اکیلے نہیں جیت سکتی جس کے لئے عوام کو بطورٹیم کام کرنا ہوگا۔ کمشنر نے قرنطینہ سنٹرز کے معائنہ کے دوران زائرین کو فراہم سہولیات کا جائزہ لینے کے ساتھ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق خوراک دینے کے احکامات جاری کئے۔کمشنر نے کہا کہ متوازن غذا کے ساتھ کھجور ،لیموں، کنوں اور دیگر پھل بھی دیئے جائیں تاکہ ان میں کرونا وائرس کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہو سکے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں