86

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن قاضی جمیل الرحمٰن کا تھانہ اوگی واقعہ پر سخت نوٹس

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن قاضی جمیل الرحمٰن کا تھانہ اوگی واقعہ پر سخت نوٹس

مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن قاضی جمیل الرحمٰن کا تھانہ اوگی واقعہ پر سخت نوٹس۔ ایس پی مانسہرہ اور ڈی ایس پی اوگی سے جواب طلب۔ محکمہ پولیس کا کام لوگوں کی عزت و جان کا تحفظ کرنا ہے ناکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنا، ناجائز استعمال کا حق کسی کو بھی نہیں دیا جائے گا۔

ڈی آئی جی ہزارہ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمٰن نے تھانہ اوگی ضلع مانسہرہ میں پیش آنے والے واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے پر سخت نوٹس لے لیا۔ ڈی ائی جی ہزارہ نے کہا

کہ ہم حکومتی احکامات کے مطابق قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے قانون کی رٹ قائم کریں گے تھانہ اوگی میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے کسی کو بھی اپنے اختیارات کے ناجائز استعمال اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایس پی مانسہرہ اور ڈی ایس پی اوگی سے جواب طلب کرتے ہوئے




کہا کہ واقعہ کی جلد انکوئری کرکے اس میں ملوث اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے مزید کہاکہ ہزارہ پولیس نے ہمیشہ اپنے لوگوں کے جان و مال اور حقوق کا تحفظ کیا ہے اور آئندہ بھی اپنی قیمتی جانوں کی پروا کیے بغیر لوگوں کے تحفظ اور قیام امن کیلئے ہمہ وقت تیار ہے.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں